چیف الیکشن کمشنرکی تقرری میرٹ پر کرنے کے لیے سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں متفرق درخواست دائر

جمعرات 27 نومبر 2014 21:58

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) چیف الیکشن کمشنرکی تقرری میرٹ پر کرنے کے لیے سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں متفرق درخواست دائر کردی گئی، بیرسٹر ظفراللہ کی جانب سے دائر کی گئی متفرق درخواست میں موقف اختیارکیا کہ آئین کے تحت چیف الیکشن کمشنرکی عمر 68سال سے کم عمر ہونی چاہیے اس سے زائد العمر شخصیات کو چیف الیکشن کمشنر بنانا غیرآئینی ہے لیکن حکومت اور اپوزیشن من پسند شخصیت کو چیف الیکشن کمشنر مقرر کرنا چاہتی ارو میرٹ کو بھی مدنظر نہیں رکھا جاسکتا لہذا عدالت اس کیس کی جلد سماعت کرکے چیف الیکشن کمشنر کا میرٹ پر تقرری کاحکم جاری کرے۔

متعلقہ عنوان :