خصوصی عدالت کی تشکیل با رے پرویز مشرف نے اپنی اپیل سپریم کورٹ سے واپس لے لی

جمعرات 27 نومبر 2014 21:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء ) خصوصی عدالت کی تشکیل سے متعلق سابق صدر پرویز مشرف نے اپنی اپیل سپریم کورٹ سے واپس لے لی ،جسے عدالت نے واپس لینے کی بناپرنمٹادیا،جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے رجسٹرار سپریم کورٹ کے اعتراضات کے خلاف دائر اپیل کی سماعت جمعرات کے روزاپنے چیمبرمیں کی اس دوران پرویز مشرف کی جانب سے ان کے وکیل نے عدالت کوبتایاکہ پرویزمشرف نے انھیں ہدایت کی ہے کہ ان کی رجسٹرار سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل واپس لے لی جائے اس پر عدالت نے اپیل واپس لینے کی بناپرنمٹادی۔

متعلقہ عنوان :