ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو زیر حراست رکھنے کے خلاف دائر درخواستیں خارج،

افتخارچوہدری کیخلاف سماعت کرنیو الی جوڈیشل کونسل کیخلاف دائر آٹھ سالہ پرانی پٹیشن بھی خارج

جمعرات 27 نومبر 2014 21:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) سپریم کورٹ نے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو زیر حراست رکھنے کے خلاف دائر درخواستیں خارج کردیں،سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری کے خلاف سماعت کرنے والی جوڈیشل کونسل کے خلاف دائر آٹھ سالہ پرانی پٹیشن بھی خارج کر دی گئی۔چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس سنا۔

(جاری ہے)

الجہاد ٹرسٹ کے حبیب وہاب الخیری پیش ہوئے اور بتایا کہ بھارت نے اپنے ایٹمی سائنسدان کو مملکت کا سربراہ بنایا اور ہم نے جیل میں ڈال دیا۔

چیف جسٹس نے کہاکہ کسی سائنسدان کے غیر محفوظ ہونے کی ایک مثال دے ہم دیکھ لیتے ہیں تاہم وہاب الخیری اس بارے جواب نہیں دے سکے لیکن بتایا کہ ایٹمی سائنسدانوں کو عام سرکاری ملازم نہ سمجھا جائے مگر وہ ایسا نہ کر سکے جس پر عدالت نے درخواستیں خارج کردیں۔دریں اثناء بینچ نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے خلاف ریفرنس کی سماعت کرنے والی سپریم جوڈیشل کونسل کے خلاف دائر آٹھ سالہ پرانی پٹیشن غیر موثر ہونے پر خارج کردی۔ ۔۔