وزارت مذہبی امور کی ملک بھرمیں نماز کے اوقات میں تجارتی مراکز اور دفاتر کو بند کرنے ، قرآن پاک کی اشاعت اور غیر سودی نظام رائج کرنے کیلئے متعلقہ ڈویژنوں کو کام تیز کرنے کی ہدایت،
وزارت مذہبی امور ملک میں نظام صلوة کو دوبارہ رائج کرنے کیلئے سفارشات تیار کررہی ہے ، تمام تجارتی مراکز اور دفاتر میں نماز کے اوقات میں کاروبار اور دفتری سرگرمیاں بند رکھی جائینگی ۔سردار محمد یوسف وزارت پاکستان میں سعودی عرب کے طرز پر قرآن کمپلیکس کی تعمیر پر بھی غور کررہی ہے،غیر سودی نظام بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، کامیاب حج آپریشن کے بعد مستقبل کیلئے حجاج کرام کو سہولیات زیادہ سے زیادہ دینے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز سے تجاویز طلب کی ہیں،خصوصی گفتگو
جمعرات 27 نومبر 2014 21:50
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء ) وزارت مذہبی امور نے ملک بھرمیں نماز کے اوقات میں تجارتی مراکز اور دفاتر کو بند کرنے ، قرآن پاک کی اشاعت اور غیر سودی نظام رائج کرنے کیلئے متعلقہ ڈویژنوں کو کام تیز کرنے کی ہدایت کردی ۔ وفاقی وزیر مذہبی و اقلیتی امور اور بین الصوبائی ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے آن لائن سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزارت مذہبی امور ملک میں نظام صلوة کو دوبارہ رائج کرنے کیلئے سفارشات تیار کررہی ہے جس کے تحت تمام تجارتی مراکز اور دفاتر میں نماز کے اوقات میں کاروبار اور دفتری سرگرمیاں بند رکھی جائینگی ۔
انہوں نے کہا کہ فی الحال تجرباتی طور پر اس نظام کو اسلام آباد میں شروع کرنے پر غور کررہی ہے اور اگر اس کے مثبت نتائج نکلے تو پورے ملک میں اس کا دائرہ کار پھیلا دیا جائے گا ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وزارت پاکستان میں سعودی عرب کے طرز پر قرآن کمپلیکس کی تعمیر پر بھی غور کررہی ہے جہاں پر غلطیوں سے پاک قرآن پاک کی اشاعت کی جائے گی جو پاکستان سمیت دنیا بھر میں بجھجوایا جائے گا انہوں نے کہا کہ عربی زبان کوعام کرنے کیلئے وزارت مذہبی امور اور بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی سے رابطہ کررہی ہے اس کے ساتھ ساتھ سکولوں میں عربی زبان پڑھانے کو بھی لازمی قرار دینے پ غور کیا جارہا ہے تاکہ عصری اداروں میں پڑھنے والے بچے دینی مدارس کے طلباء کی طرح تجوید کے ساتھ قرآن پاک پڑھ سکیں انہوں نے کہا کہ ملک میں سودی نظام کے خاتمے کیلئے وزارت مذہبی اور اور ماہرین کے تعاون سے غیر سودی نظام بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور اس سلسلے میں علمائے کرام اور ماہرین سے رائے لی جائے گی کہ کس طرح پاکستان کے بینکوں میں بلاسود بینکاری کا آغاز کیاجائے ۔
انہوں نے کہا کہ دینی مدارس میں سولہ لاکھ سے زائد طلباء علم حاصل کررہے ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ دینی تعلیم دینے والے تمام بورڈز کو ایک جگہ پر جمع کرکے ایسا نصاب بنایا جائے جو سب کیلئے قابل قبول ہو اور دینی مدارس کے طلباء کو بھی عصری اداروں میں پڑھائے جانے والے نصاب سے آگاہی حاصل ہو انہوں نے کہا کہ کامیاب حج آپریشن کے بعد مستقبل کیلئے حجاج کرام کو سہولیات زیادہ سے زیادہ دینے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز سے تجاویز طلب کی ہیںمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.