سری لنکن فضائیہ کے سربراہ کا ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ ،
پاک فضائیہ کے ایک چاق وچوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی ،گارڈ آف آنر کامعائنہ ، پاک فضائیہ کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے ائیر ہیڈ کوارٹرز میں یاد گارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔، پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات،پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ ء خیال ۔سری لنکن وفد کو ائیر ہیڈ کوارٹرز میں ایک بریفنگ بھی دی ، سری لنکن ائیر چیف کی ایوانِ صدر میں صدر پاکستان ممنون حسین سے بھی ملاقات، باہمی تعاون اور پیشہ ورانہ امور بھی زیرِ بحث آئے۔ سری لنکن فضائیہ کے سربراہ کا پاکستان ائیروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کا دورہ ب، پاکستان ائیروناٹیکل کمپلیکس کے تنظیمی ڈھانچے کے بارے میں بریفنگ دی گئی
جمعرات 27 نومبر 2014 21:46
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) سری لنکن فضائیہ کے سربراہ ائیر مارشل کولیتھاارونداگوناتلکے نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ ایئر ہیڈ کوارٹر اسلام آبادآمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ پاک فضائیہ کے ایک چاق وچوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی ۔گارڈ آف آنر کے معائنہ کے بعد ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے اپنے پرنسپل سٹاف آفیسر ز کا معزز مہمان سے تعارف کرایا ۔
معزز مہمان نے پاک فضائیہ کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے ائیر ہیڈ کوارٹرز میں یاد گارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ بعد ازاں سری لنکن ائیر چیف نے پاک فضائیہ کے سربراہ سے انکے آفس میں ملاقات کی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ ء خیال کیا ۔(جاری ہے)
سری لنکن وفد کو ائیر ہیڈ کوارٹرز میں ایک بریفنگ بھی دی گئی جس میں انہیں پاک فضائیہ کے تنظیمی ڈھانچہ اور پیشہ ورانہ کردار سے آگاہ کیا گیا۔
سری لنکن ائیر چیف ایوانِ صدر میں صدر پاکستان ممنون حسین سے بھی ملے۔ دونوں معززین نے باہمی تعاون اور پیشہ ورانہ امور بھی زیرِ بحث آئے۔بعد ازاں سری لنکن فضائیہ کے سربراہ ائیر مارشل کولیتھاارونداگوناتلکے نے پاکستان ائیروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کا دورہ بھی کیا جہاں انکا استقبال چئیرمین پی اے سی کامرہ ائیر مارشل جاویداحمد نے کیا۔ ان کو پاکستان ائیروناٹیکل کمپلیکس کے تنظیمی ڈھانچے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔۔ وفد Aircraft Rebuild Factory ، Factory Mirage Rebuild اورAircraft Manufacturing Factory کا دورہ کیا جہاں انہوں نے JF-17اورSuper Mushshak کی تیاری کے آخری مراحل اور فلائٹ ٹیسٹنگ کی سہولیات میں گہری دلچسپی کا اظہا رکیااور خصوصاً JF-17 Co-production Project میں طیارہ سازی کی صلاحیتوں کی تعریف کی ۔ سری لنکنفضائیہکا وفدپاک فضائیہ کے تین روزہ دورے پر آیا ہوا ہے ۔ اس دوران وفد پاک فضائیہ کے مختلف ائیر بیسز اور تنصیبات کا معائنہ کرے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
دنیا بھر میں خود پسند حکمرانوں والی ریاستوں کی تعداد جمہوریتوں سے زیادہ
-
جرمنی انسانی حقوق کی صورتحال میں بہتری لائے، یورپی کونسل
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.