سپریم جوڈیشل کونسل میں آڈیٹر جنرل اختر بلند رانا کیخلاف شکایت کی سماعت،
کارروائی کا طریقہ کار وضع ، اگلی سماعت پر شکایت کنندگان کوشواہد پیش کرنے کی ہدایت، اللہ ہی میرا وکیل ہے، ہاتھ صاف ہیں اور انشاء اللہ فتح انصاف کی ہوگی، اختر بلند رانا
جمعرات 27 نومبر 2014 21:46
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء ) سپریم جوڈیشل کونسل نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان اختر بلند رانا کیخلاف سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے بھجوائی گئی شکایت کی سماعت 11دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے کارروائی کا طریقہ کار وضع کرلیا ہے، اگلی سماعت پر آڈیٹر جنرل پاکستان کیخلاف شکایت کنندگان شواہد پیش کرینگے جبکہ آڈیٹر جنرل پاکستان اختر بلند رانا نے میڈیا سے انتہائی مختصر گفتگو میں کہا ہے کہ اللہ ہی ان کا وکیل ہے اور انہیں اس پر مکمل بھروسہ ہے ان کے ہاتھ صاف ہیں اور انشاء اللہ فتح انصاف کی ہوگی ۔
جمعرات کے روز چیف جسٹس آف پاکستان ناصر الملک کی سربراہی میں سپریم جوڈیشل کونسل کا ان کیمرہ اجلاس سپریم کورٹ بلڈنگ میں ہوا جس میں ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل پاکستان ، سیکرٹری قومی اسمبلی اقبال وٹو ، آڈیٹر جنرل آف پاکستان اختر بلند رانا پیش ہوئے ۔(جاری ہے)
سماعت کے دوران بھجوائی گئی شکایت پر کارروائی کا طریقہ کار وضع کرنے بارے تبادلہ خیال کیا گیا اور اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ جو بھی شکایت کنندگان ہیں وہ اپنے شواہد اگلی سماعت پر سپریم جوڈیشل کونسل کے روبرو پیش کرینگے ۔
دوران سماعت تمام تر طریق کار پر بھی بات کی گئی اور سپریم جوڈیشل کونسل نے شکایت کنندگان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے شواہد گیارہ دسمبر کو سپریم جوڈیشل کمیشن کے روبرو پیش کریں جس کا باقاعدہ جائزہ لیا جائے گا اور کارروائی کو مزید آگے بڑھایا جائے گا ۔سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس کے بعد نہایت ہی مختصر میڈیا سے گفتگو میں آڈیٹر جنرل آف پاکستان اختر بلند رانا نے میڈیا کو بتایا کہ آج کارروائی کا طریقہ کار وضع کیا گیا ہے اور شکایت کنندگان اپنے شواہد اپنی اگلی سماعت پر پیش کرینگے ۔ ایک صحافی کے سوال پر کہ آپ کے وکیل کون ہیں ؟ اور ان کا کیا نام ہے ؟ کا جواب دیتے ہوئے آڈیٹر جنرل آف پاکستان اختر بلند رانا نے کہا کہ ان کے وکیل اللہ تعالیٰ ہی ہیں اور انہی پر انہیں مکمل بھروسہ اور یقین ہے انہیں ضرور انصاف ملے گا ۔ واضح رہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ہدایت پر سپیکر قومی اسمبلی چوہدری ایاز صادق نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان اختر بلند رانا کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں تحریری شکایت ارسال کی تھی جس پر چیف جسٹس آف پاکستان نے بطور چیئرمین سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس طلب کیا تھا اور اجلاس میں اختر بلند رانا سے پہلے جواب طلب کیا گیا بعد ازاں ان کے جواب کی روسے کارروائی آگے بڑھائی گئی ۔مزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.