Live Updates

اصل دھرنا تو 30 نومبر کے بعد ،کل شام دھاندلی کی ثبوت پیش کروں گا: عمران خان

جمعرات 27 نومبر 2014 21:46

اصل دھرنا تو 30 نومبر کے بعد ،کل شام دھاندلی کی ثبوت پیش کروں گا: عمران ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27نومبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ جب ہم نے دھرنا شروع کیا تو کئی لوگ ملنے آ نے لگے، اب ہمارے پاس دھاندلی کے ثبوت بھی آ چکے ہیں اور کل شام پریس کانفرنس میں میڈیا کے سامنے ثبوت پیش کروں گا، حکومت ہمارے جلسے میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے مگر ہم اسلام آبا دمیں اپنے کارکنوں کا استقبال کریں گے اور 30 نومبر کے بعد اصل دھرنا شروع ہو گا۔

ڈی چوک میں جاری دھرنے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے پنجاب اور آصف زرداری نے سندھ میں دھاندلی کیہے، جہاں جہاں تحقیقات ہوں گی یہ لوگ ننگے ہوتے جائینگے، اس لئے ضروری ہے کہ دھاندلی کی آزاد تحقیقات کی جائیں،کل پریس کانفرنس سے خطاب میں تمام حلقوں کے بارے میں بتائیں گے کیسے کیسے دھاندلی کی گئی اور کس کس نے کی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ کل پریس کانفرنس کے بعد سے کنٹینر پر رہوں گا اور اپنے کارکنوں کا استقبال کروں گا، عوام کی بڑی تعداد دھرنے میں شامل ہونے جا رہی ہے اور 30نومبر کے بعد دھرنا اپنے عروج پر ہو گا، اسی لئے ہم نے نئے ترنے بھی بنا لئے ہیں۔

کپتان نے الزام عائد کیا کہ ماہ اگست میں آصف زرداری ڈھائی کروڑ روپے کے چارٹرڈ طیارے پر چین گئے اور یہ رقم حکومت پاکستان نے ادا کی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :