مدینہ منور: ٹریفک حادثہ : 5پاکستانی جاں بحق

جاں بحق ہونے والوں میں راجن پور سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر طارق سلیم ، ان کی اہلیہ ، بیٹا اور 2قریبی عزیز شامل، جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی تدفین تاریخی قبرستان جنت البقیع میں کی جائے گی ، قونصلر ویلفیئر نعیم الحق

جمعرات 27 نومبر 2014 21:45

مدینہ منورہ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء ) مدینہ منورہ سے 200 کلو میٹر دور العلیہ خیبر میں ہونے والے ٹریفک حادثے میں 5پاکستانی جاں بحق ہوگئے ۔ ویلفیئر قونصلر کا کہنا ہے کہ ان پانچوں کی تدفین جنت البقیع میں ہوگی۔

(جاری ہے)

جمعرات کی شب مدینہ منورہ سے 200کلو میٹر دور العلیہ خیبر میں ٹریفک کا المناک حادثہ ہوا جس میں پانچ پاکستانی جاں بحق ہوگئے جاں بحق ہونے والوں میں ڈاکٹر طارق سلیم ان کی اہلیہ ، بیٹا اور دو قریبی عزیز شامل ہیں ان تمام افراد کا تعلق راجن پور سے ہے مدینہ منورہ میں قونصلر ویلفیئر نعیم الحق کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی تدفین تاریخی قبرستان جنت البقیع میں کی جائے گی

متعلقہ عنوان :