معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے بدعنوانی کا خاتمہ ضروری ہے،صدر ممنون

جمعرات 27 نومبر 2014 21:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء ) صدر مملکت نے کہا ہے کہ معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے سازگار ماحول قائم کرنے کے لیے بدعنوانی کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے، اسلام آباد میں پاکستان سٹیٹ آئل کے منیجنگ ڈائریکٹر امجد پرویز جنجوعہ کی سربراہی میں ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ممنون حسین نے کہا ہے کہ ملک میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے بعد اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

صدر نے کہا کہ حکومت متعدد درپیش مسائل کے باوجود عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کررہی ہے۔انہوں نے بدعنوانی کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے سازگار ماحول قائم ہوسکے۔صدر نے کہا کہ پاکستان سکوک بانڈز کے اجراء سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے۔انہوں نے قومی معیشت کی ترقی میں PSO کے کردار کو سراہا۔