کفیل سے فرار اختیار کرنیوالے پاکستانیوں کو قونصل خانہ کے توسط سے وطن روانہ کیا جائیگا، قونصل جنرل پاکستان

جمعرات 27 نومبر 2014 21:40

کفیل سے فرار اختیار کرنیوالے پاکستانیوں کو قونصل خانہ کے توسط سے وطن ..

جدہ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) سعودی حکومت نے ان تارکین وطن کو جن کے کفیلوں نے ان کے فرار (ھروب) کی رپورٹ کروائی ہوئی ہے ان کے لئے نئی سہولت فراہم کی ہے کہ وہ اپنے سفارت خانہ کے ذریعے اپنے ملک واپس جا سکتے ہیں۔ یہ بات قونصل جنرل افتاب احمد کھوکھر نے قونصلیٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ اس پریس بریفینگ میں ان کے ساتھ ہیڈ آف چانسری آسف میمن، ویلفئیر قونصل تحسیم الحق حقی اور پریس قونصل سہیل علی خان بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے انہوں نے وزارت خارجہ کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات میں پاکستانی تارکین وطن جن کے کفیلون نے ان کے ھروب لگوائے ہوئے ہیں ان کی وطن واپسی کے لئے سہولت فراہم کرنے کے لئے تجویز پیش کی تھی۔ سعودی حکام نے ان کی تجویز منظور کر تے ہوئے اس کو تما م ملکوں کے تارکین وطن کو شامل کر دیاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں ھروب والے پاکستانی تارکین وطن پاکستانی قونصلیٹ کے ویلفئیر سیکشن میں رابطہ کر سکتے ہیں۔

افتاب کھوکھر نے بتایا کہ ایسے تارکین وطن کی رجسٹریشن کے بعد ان کے فنگر پرنٹس لئے جائیں گے جس کے بعد اگر ان کے پاس پاسپورٹ نہیں ہے تو ان کا ایمرجنسی پاسپورٹ بنایا جائے گا اور اگر ان پر کوئی جرمانہ وغیرہ ہے تو وہ ادا کرنے کے بعد وہ 72گھنٹوں میں اپنے وطن روانہ کر دئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :