کوئٹہ ،نیشنل پارٹی کے قائمقام صوبائی صدر محمداقبال زہری کی وفد کے ہمراہ شہید پولیو ورکر کے ورثاء سے فاتحہ خوانی

جمعرات 27 نومبر 2014 21:35

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) نیشنل پارٹی کے قائمقام صوبائی صدر محمداقبال زہری نے وفد کے ہمراہ شہید پولیو ورکر کے ورثاء سے فاتحہ خوانی کرتے اس دردناک واقعہ کی بھرپور مذمت کی اور قاتلوں کو فلفور گرفتار کرکے انہیں عبرتناک سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسا جرم کرنے کی جرأت نہ کرے ان کے ہمراہ سینٹرل کمیٹی کے ممبرحاجی عبدالواحد شاہوانی ‘ حاجی عطاء محمد بنگلزئی ‘ محئی الدین بلوچ ‘ میرمرادلہڑی و دیگر پارٹی رہنماء بھی تھے انہوں نے ورثاء کو یقین دلایا کہ انہیں انصاف دلانے میں نیشنل پارٹی بھرپور ساتھ دے گی اور وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے ورثاء کی مالی مدد کے ساتھ ساتھ قاتلوں کو گرفتارکرنے کے احکامات بھی جاری کئے ہیں جس پر ورثاء نے نیشنل پارٹی کے صوبائی قائمقام صدر اقبال زہری‘ حاجی عطاء محمد بنگلزئی ‘ محئی الدین بلوچ ‘ میرمرادلہڑی اور ان کے ہمراہ پارٹی رہنماؤں کو یقین دلایا کہ ہمارے شہیدوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور بلوچستان سے پولیو کے مرض کا خاتمہ ہو کر رہے گا صوبائی قائمقام صدر نے کہا کہ ہم ورثاء کہ غم میں برابر کے شریک ہیں اور قاتلوں کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ ان کے غیرانسانی عمل کی وجہ سے چار گھرانوں کے کمانے والے ہمیشہ کیلئے اپنے خاندان سے بچھر گئے اور ان کے غم میں پورا پاکستان افسردہ ہے اس واقعہ میں ملوث ان قوتوں کو بھی بے نقاب کریں گے جو بلوچستان کو اپاہج بنانے کے درپے ہیں آخر میں انہوں نے عالمی ادارہ صحت سے اپیل کی کہ وہ پولیو کے حوالے سے اپنی ذمہ داری معطل نہ کریں بلکہ بلوچستان جیسے پسماندہ صوبے کو مزید فنڈز اور سہولیات فراہم کرکے پولیو جیسے موذی مرض کیخلاف جاری جنگ میں بلوچستان حکومت کی بھرپور مدد کریں تاکہ دہشت گردوں کو شکست فاش سے دوچار کیاجائے اور بلوچستان کو پولیو فری صوبہ بناکر یہاں کی عوام کو ایک بہتر صحت فراہم کی جائے ۔