شمالی وزیرستان کے نامعلوم سمت سے میزائل گھر پر گرنے سے 2بچے جاں بحق،3خواتین زخمی

جمعرات 27 نومبر 2014 21:29

شمالی وزیرستان کے نامعلوم سمت سے میزائل گھر پر گرنے سے 2بچے جاں بحق،3خواتین ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27نومبر۔2014ء) شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں گھر پر میزائل گرنے سے 2بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ 3خواتین زخمی ہو گئیں ، دتہ خیل کے سرکاری ذرائع کے مطابق میزائل زیارت کلے کے علاقے میواتیہ میں گل محمد نامی شہری کے گھر پر گرا ، جس میں5سالہ ،9سالہ بچے جاں بحق جبکہ3خواتین زخمی ہو گئیں ہیں جبکہ آخری اطلاعات آنے تک میزائل کے بارے میں یہ نہ معلوم ہو سکا کہ کس سمت سے فائر کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

البتہ یہ علاقہ افغان سرحد کے قریب واقع ہے اور ماضی میں بھی افغان سرحد سے اس علاقے پر کئی مرتبہ میزائل پھینکے جا چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :