اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر نیاز اللہ نیازی کے وارنٹ گرفتاری معطل کردئیے

آئی جی اسلام آبادپولیس اور ایس ایچ او تھانہ مارگلہ کو( کل)عدالت طلب کر لیا

جمعرات 27 نومبر 2014 21:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر نیاز اللہ نیازی کے وارنٹ گرفتاری معطل کرتے ہوئے آئی جی اسلام آبادپولیس اور ایس،ایچ ،او تھانہ مارگلہ کوکل (جمعہ )کو عدالت میں طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو عدالت عالیہ کے جسٹس نورالحق این قریشی پر مشتمل سنگل بینچ نے نیاز اللہ نیازی کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی تو درخواست گزار کی جانب سے ملک وقاص ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ عدالت نے پی ٹی وی حملہ کیس میں نیاز اللہ نیازی کے ورنٹ گرفتاری جاری کیئے ہیں حکومت وکلاء کو سیاسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشیش کر رہی ہے جس پر عدالت نے ورنٹ گرفتاری معطل کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل آف اسلام آباد پولیس (آئی ،جی )اور ایس،ایچ،او تھانہ مارگلہ کو کل (جمعہ) کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔

متعلقہ عنوان :