وفاقی وزیر خزانہ سینیٹراسحاق ڈار کی نااہلی کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر،

اسحاق ڈار کے احتساب عدالت میں جمع بیان حلفی کے مطابق وہ منی لانڈرنگ میں ملوث رہا ہے‘ان کا اپنا کاروبار بھی ہے اور ماضی میں کئی کاروباری شخصیات کے چارٹر اکاؤنٹنٹرہ چکے ہیں ‘عدالت بطور وفاقی وزیر تعیناتی کالعدم قرار دیکرمراعات واپس لے ‘فرخ بھٹی نامی شخص کی درخواست میں عدالت سے استدعا

جمعرات 27 نومبر 2014 21:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) وفاقی وزیر خزانہ سینٹر اسحاق ڈار کی نااہلیت کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو فرخ بھٹی نامی شخص نے جی ایم چوہدری ایڈوکیٹ کے زریعے پٹیشن دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سینٹر اسحاق ڈار نے احتساب عدالت میں اپنا بیان حلفی جع کرایا تھا کہ وہ منی لانڈرنگ میں ملوث رہا ہے ۔

پٹیشن میں مذید موقف اختیار کیا گیاکہ ان کا اپنا بھی کاروبار ہے اور وہ ماضی میں کئی کاروباری شخصیات کے چارٹر اکاونٹنٹ بھی رہ چکے ہیں لہذا عدالت ان کے بطور وفاقی وزیر تعیناتی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ان سے تمام مراعات واپس لی جائیں۔دائر درخواست میں الیکشن کمیشن ،ڈی ،جی ایف آئی اے اور احتساب عدالت کو فریق بنایا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :