علامہ شیخ محمد نواز عرفانی کی شہادت کوئی عام قتل نہیں، یہ انسانیت اور بزرگ عالم دین کا قتل ہے، اسلام آباد میں پاراچنار کی ہردل عزیز شخصیت عالم دین،روحانی شخصیت شہید کیا گیا، قتل کے پیچھے ایسے عناصر ملوث ہیں جنہوں نے شیعہ ڈاکٹرز، انجینئرز، علماء ، غرض کسی کو نہیں چھوڑا، آئے روز ٹارگٹ کلنگ کی کارروائیوں میں ملوث ہیں، مقتول شہید علامہ عرفانی پاراچنار میں اتحاد وحدت کے داعی تھے، زندگی بھر دین اسلام کے عملی نفاذ کیلئے خدمات انجاد دیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائیگا،

مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے رہنما علامہ اصغر عسکری کااجلاس سے خطاب

جمعرات 27 نومبر 2014 21:16

لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے رہنما علامہ اصغر عسکری نے کہا ہے کہ علامہ شیخ محمد نواز عرفانی کی شہادت کوئی عام قتل نہیں یہ انسانیت اور بزرگ عالم دین کا قتل ہے، اسلام آباد میں پاراچنار کی ہردل عزیز شخصیت عالم دین،روحانی شخصیت، علامہ شیخ نواز عرفانی کو وفاقی دارالحکومت میں بیگناہ شہید کیا گیا، قتل کے پیچھے یقیناایسے عناصر ملوث ہیں جنہوں نے شیعہ ڈاکٹرز، انجینئرز، علماء ، غرض کسی کو بھی نہیں چھوڑا، آئے روز ٹارگٹ کلنگ کی کارروائیوں میں ملوث ہے، مقتول شہید علامہ عرفانی پاراچنار میں اتحاد وحدت کے داعی تھے، زندگی بھر دین اسلام کے عملی نفاذ کیلئے خدمات انجاد دیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔

جمعرات کو تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی بڑھتی جارہی ہے، ہم سمجھتے ہیں علامہ عرفانی کی شہادت کے ذمہ دار یہ حکمران ہیں اور یہ حکمران دہشتگرد وں کو ختم کرنے کے بجائے ان کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں، داعش کی پاکستان میں سرگرمیاں ہر شہر میں شروع ہوچکی ہیں، کئی افراد پمفلٹ تقسیم کرتے ہوئے پکڑ ے گئے ہیں اور حتیٰ اب لاہور میں کتابچے تک تقسیم ہورہے ہیں،انہوں نے کہاکہ داعش کا پہلا ٹارگٹ پاراچنار ہے جہاں شیعہ نشین اکثریت میں ہیں، ایک ساز ش کے تحت پاراچنا پر ایک لشکر کشی کی تیاری ہوررہی ہے۔

(جاری ہے)

شیخ نواز کی شہادت اس سازش کی ایک کڑی ہے ، فقط ایک ہفتہ قبل کالعدم تنظیموں پر پابندی اٹھنا اسی سلسلہ کی کڑی نظر آتا ہے۔ اس سازش کے پیچھے جہاں عالمی قوتیں کارفرما ہیں وہیں ایوان میں بیٹھے حکمران بھی ملوث ہیں جو سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔