فیصل آباد، نئے بھرتی شدہ اے ایس آئی کے ٹریننگ شیڈول کا اعلان،یکم دسمبر سے پولیس کالج سہالہ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت

جمعرات 27 نومبر 2014 21:14

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء ) نئے بھرتی شدہ اے ایس آئی کے ٹریننگ شیڈول کا اعلان،یکم دسمبر 2014سے پولیس کالج سہالہ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت ،فیصل آباد سے 120اور ریجن سے 177ٹی اے ایس آئی کی شرکت متوقع ۔سی پی او فیصل آباد ڈاکٹر سہیل تاجک کی ہدایت پر فیصل آباد ضلع کے 120نئے بھرتی شدہ اے ایس آئی کو ایک سالہ ٹریننگ کیلئے پولیس کالج سہالہ اسلام آباد بھجوانے کیلئے ہوم ورک شروع کر دیا گیا ہے ۔

اس وقت ضلع میں 120اور ریجن میں 177ٹی اے ایس آئی موجود ہیں ۔

(جاری ہے)

جن کے میڈیکل اوردیگر ٹیسٹ کیلئے حتمی کاروائی مکمل کر لی گئی ہے نئے بھرتی شدہ اے ایس آئی یکم دسمبر 2014سے پولیس ٹریننگ کالج سہالہ میں ایک سال ٹریننگ حاصل کریں گے جس میں فزیکل ٹریننگ ،ویپن ہینڈلنگ ،مارچ پاسٹ، ڈرائیونگ، گھڑ سوار ی، فرانزک ٹریننگ اور کمپوٹر ایجوکیشن شامل ہیں،سی پی ا و فیصل آباد ڈاکٹر سہیل تاجک نے اعمال نامہ برانچ کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی تربیتی اے ایس آئی کا نام ڈراپ نہ کیا جائے ۔تاہم جو اے ایس آئی جان بوجھ کر ٹریننگ کیلئے روانہ ہوگا اس کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :