فیصل آباد پولیس نے سٹریٹ کرائم میں ملوث"ججی" گینگ کے دو ساتھیوں کو گرفتار کر لیا،اسلحہ برآمد

جمعرات 27 نومبر 2014 21:13

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء ) تھانہ رضا آبادپولیس نے سٹریٹ کرائم میں ملوث"ججی" گینگ کے دو ساتھیوں کو گرفتار کر لیا،اسلحہ برآمدتفصیلات کے مطابق تھانہ رضا آباد پولیس نے کلیم شہید کالونی میں چھاپہ مار کرتین ڈاکو ؤں کوگرفتار کر لیا۔ملزمان سرکل سول لائن ، سرکل کوتوالی اور گلبرگ کے گردونواح میں سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث تھے ۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان نے تھانہ رضا آباد،تھانہ گلبرگ اورتھانہ سول لائن میں متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے ۔گینگ کے سرغنہ اعجاز عرف"ججی ا" ولداللہ دتہکو ساتھیوں سمیت عمر شہزاد، اللہ رکھا کو گرفتار کر لیا۔ جنکے قبضہ سے02پسٹل 30بور،ریوالور 32بور، ٹارچ،02موبائل فونز اور متعدد گولیاں برآمد کرلی ہیں۔ انکے خلاف مقدمہ نمبر727جرم399/402ت پ تھانہ رضا آباد میں درج کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :