مدینہ منورہ، ٹریفک حادثہ میں 5پاکستانی جاں بحق ،تدفین(کل) جنت البقیع میں ہو گی

جمعرات 27 نومبر 2014 21:11

مدینہ منورہ، ٹریفک حادثہ میں 5پاکستانی جاں بحق ،تدفین(کل) جنت البقیع ..

مدینہ منورہ (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) العلیہ خیبر میں ٹریفک حادثے میں 5پاکستانی جاں بحق ہو گئے، پانچوں کی تدفین(کل) جمعہ کو تاریخی قبرستان جنت البقیع میں ہو گی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ویلفیئر قونصلر تحثیم الحق کے مطابق مدینہ منشورہ سے 200 کلو میٹر دور العلیہ خیبر کے قریب ٹریفک حادثہ ہوا جس کے نتیجے میں پانچ پاکستانی جاں بحق ہو گئے ہیں، جس میں حافظ ڈاکٹر طارق سلیم ، ان کی اہلیہ، بیٹا اور دو قریبی عزیز شامل ہیں۔ ان پانچوں کا تعلق راجن پور سے تھا، ان کی تدفین(کل) جمعہ کو مدینہ منورہ کے تاریخی قبرستان جنت البقیع میں ہو گی۔

متعلقہ عنوان :