راولپنڈی ، آئی جے پرنسپل روڈ کیرج فیکٹری کے قریب افسوسناک حادثہ ، ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق

جمعرات 27 نومبر 2014 21:08

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) آئی جے پرنسپل روڈ کیرج فیکٹری کے قریب افسوس ناک حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو آئی جی پرنسپل روڈ پر تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے بنگش کالونی کے رہائشی تھے ۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونے والوں میں بہن بھائی اور والدہ شامل تھیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق افراد کی لاشوں کو پمز ہسپتال منتقل کر دیاہے جہاں پوسٹمارٹم کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔ واضح رہے کہ آئی جے پرنسپل روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے آئے روز حادثات میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے۔ورثاء نے واقعہ کے خلاف ایف آئی آر تھانہ سبزی منڈی میں درج کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :