راجہ جہانگیر اختر نے ڈیموں کی تعمیر کیلے بھوک ہڑتال شروع کر دی،
آئین میں ترمیم بڑے ڈیموں کی تعمیر کی راہ ہموار کرے گی
جمعرات 27 نومبر 2014 21:06
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء)سماجی و سیاسی کارکن راجہ جہانگیر اختر نے بڑے ڈیموں کی تعمیر کیلئے جمعرات کے دن سے علامتی بھوک ہڑتال شروع کر دی۔ انھوں نے کہا ہے کہ بڑے ڈیموں کے بغیر پاکستان کا کوئی مستقبل نہیں اور نہ ہی توانائی بحران کبھی حل ہو گا مگر اس میں آئین کی شق 161(2) حائل ہے جسکی وجہ سے کئی سیاسی جماعتیں ڈیموں کی تعمیر کے خلاف ہیں۔
اس شق میں ترمیم کیلئے ایک ہفتہ کی علامتی بھوک ہڑتال کی جا رہی ہے اور مطالبہ منظور نہ ہونے کی صورت میں منگل چار دسمبر سے تادم مرگ بھوک ہڑتال کی جائیگی۔راجہ جہانگیر اختر نے بھوک ہڑتالی کیمپ میں یکجہتی کیلئے آنے والے چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے اول نائب صدر قاضی الیاس، جناح سپر مارکیٹ کے صدر اعجاز عباسی، کراچی کمپنی کے صدر راج محمد عباسی اور دیگر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈیم کا منافع اس صوبہ کو ملتا ہے جس میں ڈیم کا بجلی گھرواقع ہو گا جو زیادتی ہے کیونکہ بجلی گھر چھوٹی سی جگہ میں لگتا ہے جبکہ ڈیم کی جھیلیں لاکھوں ایکڑ اراضی کو ڈبو دیتی ہیں اسلئے منافع بھی اسی صوبہ کو ملنا چائیے جو لاکھوں ایکڑ زمین کی قربانی دے جسکے لئے آئین میں ترمیم کی ضرورت ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
-
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
صدرزرداری کی پیوٹن کو روسی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.