Live Updates

تحریک انصاف خواتین ونگ کی صدر مسز منزہ حسن کی پارٹی عہدیدار خواتین کی پکڑ دھکڑ پر (ن)لیگی حکومت کی مذمت

جمعرات 27 نومبر 2014 21:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) صدر مرکزی خواتین ونگ تحریک انصاف مسز منزہ حسن نے پارٹی عہدیدار خواتین کی پکڑ دھکڑ کرنے پر مسلم لیگ ن کی حکومت کی سختی سے مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب میں ہماری ضلعی عہدیدار خواتین کو پنجاب پولیس ہراساں کر رہی ہیں اور گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔پنجاب حکومت اس سے پہلے بھی خواتین کو مختلف مواقع پر گرفتار کرچکی ہے اور تشدد کا نشانہ بھی بنا چکی ہے ۔

ہماری خواتین کے حوصلے بلند ہیں اور آزادی پاکستان میں اہم کردار کرنے والی خواتین کے نقش قدم پر چلتی ہوئی اپنی تحریک میں چیئرمین عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑی ہونگی اور عمران خان کے " نئے پاکستان" کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے میں اپنا سیاسی اور معاشرتی کردار ادا کرینگی۔

(جاری ہے)

پورے پاکستان سے بڑی تعداد میں خواتین متحرک ہوچکی ہیں اور پوری طرح جان چکی ہیں کہ ہماری " نئے پاکستان" کی تحریک پاکستان میں گھر گھر پہنچ چکی ہے ۔

ہمارے ملک گیر کامیاب جلسوں میں خواتین قائد عمران خان کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے گھروں سے نکلی ہیں ، ان کی آنکھوں میں ان کے بچو ں کے لیے خواب ہیں جہاں خوشحالی ، روزگار، تعلیم ، صحت اور ترقی کا دورہ دور ہوگا۔ انشاء اللہ 30 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف کی خواتین تمام حکومتی رکاوٹوں ،سازشوں کو ناکام بنا دیں گی اور اپنی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام آباد پہنچیں گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :