Live Updates

عمران خان کے پاس ثبوت اب آئے ہیں تو وہ پہلے جھوٹ کیوں بولتے رہے ہیں،چوہدری عابد شیر علی،

30 نومبر بھی 14 اگست کی طرح گزر جائے گا اور کچھ بھی نہیں ہوگا،دھرنے والے ملکی ترقی اور عوامی خوشحالی کے دشمن ہیں،عوام ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے،پارلیمنٹ ہاؤس کے باہرمیڈیا سے بات چیت

جمعرات 27 نومبر 2014 20:44

عمران خان کے پاس ثبوت اب آئے ہیں تو وہ پہلے جھوٹ کیوں بولتے رہے ہیں،چوہدری ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) پانی و بجلی کے وزیر مملکت چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ 30 نومبر بھی 14 اگست کی طرح گزر جائے گا اور کچھ بھی نہیں ہوگا،دھرنے والے ملکی ترقی اور عوامی خوشحالی کے دشمن ہیں،عوام ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ 14 اگست کو تھرڈ امپائر کا انتظار کرتے رہے لیکن وہ نہ آیا۔

شیخ رشید تو بلی سے ڈر جاتے ہیں وہ کیا بدمعاشی کریں گے۔

(جاری ہے)

عمران خان کے پاس ثبوت اب آئے ہیں تو وہ پہلے جھوٹ کیوں بولتے رہے ہیں،100 دن سے زائد شاہراہ دستور پر کھڑے ہوکر مسلسل جھوٹ بولنے پر عمران خان صادق اور امین نہیں رہے،پہلے بھی ہمیں شک نہیں تھا ،انہوں نے کہا کہ” کھسیانی بلی کھمبا نوچے ،،اور ”سو 100 چوہے کھاکربلی حج پر چلی ،،کی مثال عمران خان پر لاگو ہوتی ہے،چوہدری عابد شیر علی نے کہا کہ میاں شریف فیملی سے مفت پلاٹ لینے اور مختلف مراعات حاصل کرنے والا بندر نما انسان اپنے محسنوں پر کرپشن کے الزام عائد کررہا ہے ،ایسے شخص کوشرم کرتے ہوئے تربیلا یا نیلم جہلم میں ڈوب مرنا چاہیئے،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے جلسوں میں ملک کو آگ لگانے،ریاست کیخلاف پلان بنانے اور مقابلے کی دھمکیاں دینے والے اپنے اعلانات پر ذرا غور کریں !ایک منتخب عوامی جمہوری حکومت کی نرمی کو کمزوری نہ سمجھا جائے اور نہ ہی ملک دشمنی پر مبنی باتیں کرکے عوام کو اکسایا جائے وگرنہ 18 کروڑ محب وطن عوام پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی اور زہر افشانی اگلنے والوں کا گھر سے باہر نکلنا بند کردیں گے پھر دھرنے بھی دھرے کے دھرے رہ جائیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات