راولپنڈی میں نئے کرکٹ و ہاکی سٹیڈیم جمنازیم , سوئمنگ پول , آسٹرو ٹرف بچھانے کے منصوبوں پر کام شروع کر دیا ہے، حنیف عباسی

جمعرات 27 نومبر 2014 20:42

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء ) نوجوانوں کو کھیلوں کی عالمی معیار کی سہولیات فراہم کرنے کے لیئے راولپنڈی میں نئے کرکٹ و ہاکی سٹیڈیم جمنازیم , سوئمنگ پول , آسٹرو ٹرف بچھانے کے منصوبوں پر کام شروع کر دیا گیا ہے ․اور پہلے مرحلے میں گورنمنٹ حشمت علی اسلامیہ کالج , گورنمنٹ ڈگری کالج سٹلائٹ ٹاؤن اور گورنمنٹ مسلم ہائیر سیکنڈری سکول میں فلڈ لائٹ کرکٹ سٹیڈیم کے منصوبے سال نو کے پہلے مہینے میں مکمل کر لیئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

یہ بات چیئرمین میٹرو بس پراجیکٹ عملدرآمد کمیٹی و چیئرمین راولپنڈی سپورٹس پراجیکٹس محمد حنیف عباسی کی سربراہی میں منعقدہونے والے اجلاس میں بتائی گئی ․ اجلاس میں ڈائریکٹر کالجز ہمایوں اقبال,ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر ل اکرم صوبن , ڈویژنل سپورٹس آفیسر منظر شاہ اور دیگر افسران نے شرکت کی ․ محمد حنیف عباسی نے کہا کہ راولپنڈی کے مرکزی مقام پر واقع ڈگری کالجوں میں کرکٹ و ہاکی سٹیڈیم تعمیر کیے جا رہے ہیں ․ اور ان میں فلڈ لائیٹس کی تنصیب کا کام بھی جاری ہے․ ان منصوبوں سے نوجوانوں کو کرکٹ اور دیگر کھیلوں کی جدید سہولیات حاصل ہوں گی ․ انہو ں نے کہا کہ وقارالنساء کالج میں لڑکیوں کے لیئے بھی سٹیڈیم تعمیر کیے جا رہے ہیں ․ انہو ں نے کہا کہ شہباز شیخ سٹیڈیم میں آسٹروٹرف بچھائی جا رہی ہے ․ جس سے راولپنڈی میں ہاکی کے کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم ہوں گی ․ محمد حنیف عباسی نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے اقدامات سے راولپنڈی کو سپورٹس سٹی بنایا جا رہا ہے اور اس وقت گلی محلوں میں کرکٹ کھیلنے والوں اور کرکٹ کلبس کو خوبصورت اور اعلی معیار کے کرکٹ سٹیڈیم دستیاب ہوں گے ․ انہوں نے ڈی جی پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کو ہدایت کی کہ کھیلوں کے تمام منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیئے کام کی رفتار تیز کی جائے ․ اکرم صوبن نے بتایا کہ کرکٹ سٹیڈیم میں وکٹس اور آوٹ فیلڈ کی تیاری آخری مراحل میں ہے اور پویلین بھی تعمیر کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :