پرائمری ہیلتھ کےئر سروسز میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا کردار کلیدی ہے، ذولفقار احمد گھمن

جمعرات 27 نومبر 2014 20:42

جہلم(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء)ڈی سی او جہلم ذولفقار احمد گھمن نے کہا ہے کہ پرائمری ہیلتھ کےئر سروسز میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا کردار کلیدی ہے اور، پولیو، ڈینگی، خسرہ او ر دیگرامراض کے خلاف حکومتی مہموں میں لیڈی ہیلتھ ورکرز نے ہمیشہ ہراول دستے کا کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کی انہی انکی خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے اور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے، پنجاب حکومت نے تمام لیڈی ہیلتھ ورکرز کی ملازمتوں کو مستقل کر دیاہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال، جہلم میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کی ملازمتوں کو مستقل کئے جانے کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر کیپٹن آصف، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر طاہر بشیر، ڈی او سی جہلم ، اے سی دینہ چوہدری اشرف، اے سی سوہاوہ شازیہ نرگس، ایم ایس ڈی ایچ کیوڈاکٹرحاجی شوکت اور دیگر متعلقہ حکام اور مستقل ہونیوالی لیڈی ہیلتھ ورکرز کی کثیر تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

ڈی سی او جہلم ذولفقار احمد گھمن نے مستقل ہونے والی لیڈی ہیلتھ ورکرز میں تقرر نامے بھی تقسیم کئے۔ ضلع جہلم میں 908 لیڈی ہیلتھ ورکرز،اور 25 سوپروائزر کو مستقل کیا گیا ہے۔ڈی سی او جہلم ذولفقار احمد گھمن نے کہا ہے کہ ملازمت مستقل ہونے کے بعد تمام لیڈی ہیلتھ ورکرز دلجمعی اور محنت سے کام کریں اور مریضوں کی خدمت کرکے نیکیاں کمائیں۔انہوں نے کہا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کا کمیونٹی سے کافی قریبی تعلق ہوتا ہے لہذا وہ امراض سے تحفظ ، صحت مند زندگی کے بارے میں شعور بیدار کرنے اور صحت کے مختلف حکومتی پرگراموں کو کا میاب کرنے میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہیں۔

ڈی سی او جہلم ذولفقار احمد گھمن نے کہا ہے کہ ماں اور بچے کی صحت کے متعلق شعور بیدار کرنے میں لیڈی ہیلتھ وکرز حصوصی توجہ دیں ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب کے صحت عامہ کے ویژن کو کامیاب بنانے میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا کردار انتہائی اہم ہے اور اس سلسلے میں ان کی استعداد کا ر میں بہتری ازحد ضروری ہے اور لیڈی ہیلتھ ورکرز مزید جانفشانی سے کام کریں کیونکہ اب ان پر اخلاقی ذمہ داری بڑھ گئی ہے۔