وفاقی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کر یک ڈاؤ ن ،12 ملزمان گرفتار،

قبضہ سے وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ نا جائز معہ ایمو نیشن اور مال مسروقہ برآمد

جمعرات 27 نومبر 2014 20:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) وفاقی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کر یک ڈاؤ ن ،12 ملزمان گرفتار ، ملزمان کے قبضہ سے وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ نا جائز معہ ایمو نیشن اور مال مسروقہ برآمد کر لیا ۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ۔مزید تفتیش جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق تھا نہ سہا لہ پولیس نے گرفتار ملزم محمد فاروق کے انکشاف و نشا ند ہی پر کلا شنکو ف معہ ایمونیشن بر آمد کرلیا۔

تھا نہ ما ر گلہ پولیس نے کا ر چوری میں دو ملزمان وحید خا ن اور محمد نصیر کو گرفتار کر لیا۔ تھا نہ رمنا پولیس نے چوری کی واردات میں ملو ث ملزم ثا قب کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ما ل مسروقہ بر آمد کرلیا۔ جبکہ ڈکیتی کی واردات میں ملو ث ملزم صدام کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یا پولیس نے چوری میں ملزمان رفیع اللہ ، فقیر حسین ، وقاص احمد کو گرفتار کر لیا۔

تھا نہ لو ہی بھیر پولیس ٹیم نے مخبر کی اطلا ع پر غیر اخلا قی سر گر میو ں میں ملو ث چار ملزمان محمد احسان عرف علی، خلیل اور ملزمات مسما ة صائمہ شمس اورشائدہ خان عرف مسکان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔مزید تفتیش جاری ہے ۔آئی جی پی اسلام آباد طاہر عالم خان اور ایس ایس پی اسلام آباد نے پویس ٹیم کی اس ا علیٰ کارکردگی پر نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹس دینے کا اعلان کیا ہے ۔آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ ایسے جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور ان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :