Live Updates

ڈاکٹر طاہر القادری کا مکمل طبی معائنہ ،ڈاکٹرز کی مزید 72 گھنٹے مکمل آرام کی ہدایت،

سربراہ عوامی تحریک EJECTION FRACTION کے عارضہ میں مبتلا ہیں، ڈاکٹرز نے سیاسی سرگرمیوں سے روک دیا، 5دسمبر کا سرگودھا کا جلسہ ملتوی، تحریک انصاف کی طرف سے باضابطہ دعوت نامہ ملا تو مشاورت ہوگی،خرم نواز گنڈاپور، وفاقی وزیر زاہد حامد جرم ثابت ہونے سے پہلے استعفیٰ دے سکتے ہیں تو وزیراعظم ،وزیراعلیٰ کیوں نہیں ؟

جمعرات 27 نومبر 2014 20:40

اسلام آبا( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں نے گزشتہ روز انکی رہائش گاہ پر طبی معائنہ کیا اور مزید 72 گھنٹے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا اور ڈاکٹرز کی طرف سے انہیں ہسپتال منتقل ہونے کا مشورہ بھی دیا گیا تاہم انہوں نے یہ کہہ کر گھر میں علاج کو ترجیح دی کہ ہسپتال منتقل ہونے سے ان کے دنیا بھر میں موجود کارکنان میں بے چینی پھیلے گی اور ہسپتال میں آمدروفت بڑھ جانے سے ہسپتال کے معمولات اور مریض متاثر ہونگے، سربراہ عوامی تحریک کا 5ڈاکٹرز علاج کر رہے ہیں جن میں تین مقامی اور دو کا تعلق بیرون ملک سے ہے، گھر میں بنیادی ٹیسٹوں کیلئے مطلوبہ مشینری مہیا کی گئی ہے، ان کے معالج ڈاکٹر زبیر کا کہنا تھا کہ 1982 ء میں بھی ڈاکٹر طاہر القادری اس مرض میں مبتلا ہوئے تو انہیں مکمل صحت یاب ہونے میں 2سال لگے تھے،ڈاکٹرز کے مطابق سربراہ عوامی تحریک EJECTION FRACTION کے مرض میں مبتلا ہیں اس مرض میں ہارٹ ٹھیک طرح سے خون پمپ نہیں کرتا ،اس مرض کے باعث ان کی ہارٹ بیٹ شدید متاثر ہے جس کی وجہ سے وہ دل پر دباؤ محسوس کر رہے ہیں، ان کا بلڈپریشر بھی بہت بڑھا ہوا ہے اور انہیں بولنے میں دقت کا سامنا ہے، ڈاکٹرز نے بتایا کہ ECG سمیت مطلوبہ ابتدائی ٹیسٹوں کی سہولت کا بندوبست گھر پر ہی کیا گیا ہے، ڈاکٹر طاہر القادری نے ٹیلیفون کرنے والوں اور پھولوں کے گلدستے بھجوانے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ احباب اور کارکنان مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے بتایا کہ تحریک انصاف کی طرف سے 30 نومبر کے جلسہ اور پروگرام کے بارے میں باضابطہ آگاہ نہیں کیا گیا، دعوت نامہ اور پروگرام ملنے پر ہی شرکت کے بارے میں حتمی مشاورت ہو گی، تحریک انصاف کے رہنماؤں نے ملاقات کرنے کا کہا تھا تاہم تاحال ملاقات کے وقت اور مقام کا تعین نہیں ہو سکا، انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی وزیر زاہد حامد جرم ثابت ہونے سے پیشتر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے سکتے ہیں تو وزیراعظم ،وزیراعلیٰ اور 5وفاقی وزراء جو سانحہ ماڈل ٹاؤن کی قتل کی ایف آئی آر میں نامزد ملزمان ہیں وہ استعفیٰ کیوں نہیں دیتے۔

(جاری ہے)

پاکستان عوامی تحریک کے میڈیا سیل کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری کی علالت کے باعث 5دسمبر سرگودھا کے جلسہ کو ملتوی کر دیا گیا ہے، نئی تاریخ کا اعلان ان کی مکمل صحت یابی کے بعد کیا جائیگا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات