حکومت غیر آئینی اور غیر جمہوری ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے،عمرریاض وعباسی،

سانحہ ماڈل ٹاؤن و سلام آباد کابدلہ لئے بغیر چین سے نہیں سے بیٹھیں گے،قانونی کاروائی کا نہ ہونا ناانصافی اور غیر قانونی ہے،رہنماء پی اے ٹی

جمعرات 27 نومبر 2014 20:38

اسلام آبا( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمرریاض عباسی،ڈپٹی سیکرٹری جنرل سردارمنصور خان،ابرارضاایڈووکیٹ ،سفیان صابر نے کہا ہے کہ 17جون کو سانحہ ماڈل ٹاؤن اور30اگست کی رات ہونے والے سانحہ اسلام آباد میں نوازشریف،شہباز شریف،چوہدری نثار،پرویز رشید،خواجہ سعد رفیق سمیت پولیس اہلکار اور دیگر حکومتی رہنما براہ راست ملوث ہیں۔

جن پر مقدمات بھی درج ہوچکے ہیں ۔اس کے باوجود قانونی کاروائی کا نہ ہونا ناانصافی اور غیر قانونی ہے۔وزیرداخلہ چوہدری نثار کا بیان غیر جھوٹ اور بد دیانتی پر مبنی ہے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے حکومتی ہتھکنڈے اور رویہ ناانصافی پر مبنی ہیں۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر حکومت کی جانب دارانہ اور یکطرفہ کاروائی کو مسترد کرچکے ہیں، گولیاں برسانے والے بے گناہ اور گولیاں کھانے والے قصور واریہ انصاف اور شرافت کا قتل ہے،حکومت غیر آئینی اور غیر جمہوری ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔

(جاری ہے)

حکمران عوامی تحریک کو پرامن جدوجہد کے راستے سے ہٹا کر تصادم کی راہ پر چلنے پر مجبور کیوں کر رہے ہیں ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلام آبا ضلعی سیکرٹریٹ میں عوامی تحریک کے ہنگامی اجلاس میں پارٹی عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر عرفان طاہر،فاروق بٹ،مصطفی خان،غلام علی خان،انصار ملک،احمد یار ایڈووکیٹ،احسان اللہ سیال ایڈووکیٹ،عزیز اللہ مروت ایڈووکیٹ۔

عوامی تحریک کے رہنماؤں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن اور سانحہ اسلام آباد کابدلہ لئے بغیر چین سے نہیں سے بیٹھیں گے۔انہوں نے کہا کہ 17 جون کو ماڈل ٹاؤن میں پولیس نے وحشیانہ ریاستی جبر و تشدد کی جو بدترین مثال قائم کی اس کو قومی و بین الاقوامی الیکٹرانک چینلز نے براہ راست دکھایا اس کے باوجود حکومت کا پولیس کو بے گناہ قرار دینا اور پر امن کارکنوں کو قصور وار قرار دینا جن کے ہاتھ میں کہیں ہتھیار نظر نہیں آئے لاقانونیت ،غیر آئینی ،غیر جمہوری اور غیر اسلامی ہے اور ظلم کی انتہا ہے۔

متعلقہ عنوان :