بلوچستان کے حالات پہلے سے بہتر ہیں جس میں ایف کا بڑا کردار ہے،عبدالمالک بلوچ ،

نوجوان ملک کی دفاع سرحدوں کی نگرانی کیلئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں ،پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب

جمعرات 27 نومبر 2014 20:38

لورالائی ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے حالات پہلے سے بہتر ہیں جس میں ایف کا بڑا کردار ہے یہ بات انہوں نے جمعرات کو لورالائی میں فرنٹیئر کور بلوچستان کی 56ویں کورس مکمل کرنے کے بعد پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ ایف سی میں بلوچستان کے لوکل نوجوانوں کو شامل کرنا اہم پیشرفت ہے ایف سی بلوچستان میں امن وامان قائم کرنے کے ساتھ ساتھ تعلیم صحت اور ترقیاتی کاموں میں بھی اہم کردار ادا کررہا ہے جس پر میں اور میری کابینہ ان کے شکر گزار ہیں امید رکھتے ہیں کہ ایف سی بلوچستان کے امن وامان اور ترقی پر مزید توجہ دے گی انہوں نے ایف سی کے دستے میں شامل ہونیوالے نئے جوانوں سے کہا کہ وہ ملک کی دفاع سرحدوں کی نگرانی کیلئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں وزیراعلیٰ نے نئے دستے سے سلامی لی گارڈ آف آرنر کا معائنہ کیا میجر عزیز بھٹی کمپنی کو عالم عطا کیا اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوانوں کو انعامات اور ان کو ترقی کے بیج لگائے اس سے قبل آئی جی ایف سی میجر جنرل محمد اعجاز شاہد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان کے امن وامان میں ایف سی کے جوانوں کی جسکی ت تعداد 338ہے جام شہادت نوش کیا ہم بلوچستان حکومت کی امن وامان کے سلسلے میں بھر پور مدد کررہے ہیں جس کی وجہ سے بلوچستان کے حالات کافی بہتر ہوئے لیکن اس کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں ہم وزیراعلیٰ اور ان کی کابینہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے مصروفیات سے وقت نکال کر ہمارے اس محفل کو رونق بخشی اس موقع پر وزیراعلیٰ کے ہمراہ صوبائی وزراء ڈاکٹر حامد اچکزئی عبدالرحیم زیارتوال ،سرفراز بگٹی جمال شاہ کاکڑ ،ایم پی اے در محمد ناصر ،کے علاوہ کمانڈنٹ ایف سی لورالائی کرنل محمد حسین ،کمشنر ژوب ڈویژن کاظم نیاز ،ڈپٹی کمشنر لورالائی شاہ زیب کاکڑ آر پی او ڈی پی او اعظم جمالی کرنل ٹریننگ سینٹر میجر عامر معتبرین شہر سیاسی عمائدین پریس کے نمائندے ممتاز شہریوں اور خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے بعد وزیراعلیٰ لورالائی کے قبائلی عمائدین بی آر سی کے اساتذہ اور دیگر سے فرداً فرداً ملاقاتیں کیں اور ان کے مسائل سنے اس کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان بذریعہ ہیلی کاپٹر کوئٹہ روانہ ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :