باجوڑایجنسی ، برآمد ہونیوالی مدرسے کی بچیوں کے والدین کراچی روانہ ،

بیٹیوں کو صرف تعلیم کیلئے بھیجاتھا، جلد از جلد بچیوں کو واپس بحفاظت پہنچایا جائے ،والدین

جمعرات 27 نومبر 2014 20:38

باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) کراچی میں برآمد ہونیوالی مدرسے کی بچیوں کے والدین کراچی روانہ ہوگئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کراچی میں گھر سے بر آمد ہونیوالے مدرسے کی بچیوں کو لینے کیلئے والدین باجوڑایجنسی سے روانہ ہوگئے ہیں ۔جمعرات کے علی الصبح 12بچیوں کے والدین اپنے بچیوں کو لینے کیلئے کراچی روانہ ہوگئے ہیں ۔

بچیوں کے والدین اور رشتہ داروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہم جلد از جلد بچیوں کو واپس بحفاظت پہنچایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی بیٹیوں کو صرف تعلیم کیلئے بھیجاہے ۔ غربت کیوجہ سے کراچی میں تعلیم کیلئے بھیجاہے ۔ تحصیل سلارزئی کے علاقہ پشت میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بچی زینب بی بی کے چچا سعید اللہ نے کہا کہ ہم نے اپنی 10سالہ زینب بی بی کو سبق کیلئے بھیجا تھا ۔

(جاری ہے)

گاؤں سے لڑکیاں جارہی تھی وہ بھی اُن لڑکیوں کیساتھ چلی گئی ۔ہمیں پتہ نہیں تھاکہ اس قسم کا واقعہ بھی رونما ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ میری بھتیجی تقریباََ16ماہ سے وہاں پر زیر تعلیم ہیں اور ٹیلی فون کے ذریعے گھر سے رابطہ ہوتاتھا ۔ سعید اللہ نے کہا کہ اب زینب کا والد اُن کو لینے کراچی روانہ ہوگیاہے ۔ تحصیل سلارزئی علاقہ پشت کے ایک اور رہائشی شیر اعظم خان جوکہ رومان بی بی اور مریم بی بی کا چچا ہے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہماری بچیوں کو جلد از جلد بحفاظت ہمیں واپس کیاجائے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ بچیاں صرف اور صرف دینی تعلیم حاصل کرنے کیلئے گئی تھی اور ہم نے غربت کیوجہ سے وہاں پر بھیج دیاتھا ۔دریں اثناء پولیٹیکل انتظامیہ باجوڑ نے گورنر خیبر پختونخواہ کے خصوصی ہدایت پربچیوں کے مدد کیلئے اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ ناوگئی فیاض شیرپاؤ کو کراچی بھیج دیاہے ۔

متعلقہ عنوان :