کوئٹہ ،پولیو ورکرز پر فائرنگ کا مقدمہ نیو سریاب تھانے میں درج

جمعرات 27 نومبر 2014 20:37

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) کوئٹہ کے علاقے مینگل آباد میں پولیو ورکرز پر فائرنگ کا مقدمہ نیو سریاب تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق پولیو ورکرز پر فائرنگ کا مقدمہ ایس ایچ او نیو سریاب نور بخش مینگل کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ،مقدمے کی دفعات میں قتل ،اقدام قتل اور انسداد دہشت گردی کی دفعات لگائی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

مقدمہ درج ہونے کے بعد ابھی تک کوئی باقاعدہ گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے تاہم پولیس اور سیکورٹی فورسز نے واقعہ کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 15مشتبہ افراد کو حراست میں لیا تھا جس میں 7 سے تفتیش کی جارہی ہے۔ سریاب کے علاقے مینگل آباد میں پولیو ورکرز پر فائرنگ کے نتیجے میں 3خواتین سمیت 4 رضاکار جاں بحق جبکہ 3 رضاکار زخمی ہوگئے تھے۔واقعے کے24گھنٹے گزرنے کے بعد اس واقعے کی کسی بھی تنظیم نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔