عالمی ادارہ صحت نے بلوچستان میں اپنی سرگرمیاں فوری طور پر بند کردی ہے،ذرائع

جمعرات 27 نومبر 2014 20:37

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) عالمی ادارہ صحت نے بلوچستان میں اپنی سرگرمیاں فوری طور پر بند کردی ہے اور اپنے عملے کو دفتر وں تک محدود کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ذرائع کے مطابق بدھ کو مشرقی بائی پاس کے علاقے میں پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے بعد تین خواتین سمیت چار افراد کی ہلاکت اور تین خواتین کے زخمی ہونے کے بعد عالمی ادارہ صحت نے بلوچستان میں اپنی سرگرمیاں معطل کردی ہے اور اپنے عملے کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے دفتروں میں محدود رہے اور اگر کہیں جانا بھی ہوں تو سیکورٹی کے بغیر کوئی بھی اہلکار دفتر یا گھر سے باہر نہ جائیں تاہم عالمی ادارہ صحت نے بلوچستان میں جو اپنی سرگرمیاں جاری کی ہوئی ہے اس کو معطل کرنے کے جو احکاما ت موصول ہوئے ہیں اس سے پولیو پروگرام پر اس کا اثر پڑے گا اور ٹیمیں کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان نہیں جاسکیں گی ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا ہے کہ عالمی ادارہ صحت اسلام آباد نے کوئٹہ آفس کو ہدایت جاری کی ہے کہ جب تک مکمل سیکورٹی نہیں دی جاتی اس وقت تک کوئی بھی سرگرمی جاری نہ رکھی جائے اور جلد اس سلسلے میں اسلام آباد اور کوئٹہ میں عالمی ادارہ صحت اپنی سیکورٹی کا خود جائزہ لے گی اور اس کے بعد کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :