کراچی میں معصوم بچیوں کی بازیابی کے مسئلہ پر ایک سازش کے تحت مدارس کو بدنام کیا جارہا ہے،ڈاکٹرسیف الرحمن

جمعرات 27 نومبر 2014 20:26

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) وفاق المدارس العربیہ صوبہ سندھ کے ناظم مولانا ڈاکٹر سیف الرحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کراچی میں معصوم بچیوں کی بازیابی کے مسئلہ پر ایک سازش کے تحت مدارس کو بدنام کیا جارہا ہے جس مدرسہ کی طرف بچیوں کو طالبات کی حیثیت سے منسوب کیا جارہا ہے وہ ایک گھر میں بچیوں کو کڑھائی سلائی سکھانے کا ایک چھوٹا سا، سینٹر ہے وہاں پر کسی مدرسہ کاکوئی وجود نہیں نہ ہی کوئی مدرسہ کا بورڈ ہے اور نہ ہی وفاق المدارس کے ساتھ ملحقہ مدارس کی فہرست میں یہ نام ہے اس گھر کو مدرسہ کا نام دے کر بازیاب بچیوں کو دینی مدرسے کی طالبات ظاہر کرنا مدارس دینیہ کے خلاف ایک سازش ہے اور میڈیا کے بعض اداروں کی طرف سے بغیر تحقیق کے ان بچیوں کو دینی مدرسے کی طالبات بتانا ایک انتہائی افسوس ناک اور غیر ذمہ دارانہ طرز عمل ہے انہوں نے کہا کے اس واقعہ کی مکمل عدالتی تحقیق کرا کے معصوم بچیوں کے نام پر اپنے مکرو مقاصد حاصل کرنے والے لوگوں کو بے نقاب کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :