جماعة الدعوة کے کارکنان گھر گھر جا کر اجتماع کی دعوت دے رہے ہیں ‘مولانا ابولہاشم ،

مینار پاکستان گراؤنڈ میں تاریخی اجتماع یہ ثابت کرے گا کہ پاکستان کلمہ طیبہ کے نام پر بنا اور اسی پر قائم رہے گا‘امیر جماعة الدعوة لاہور

جمعرات 27 نومبر 2014 20:22

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء ) جماعة الدعوة لاہورکے امیر مولانا ابوالہاشم نے کہا ہے کہ مینار پاکستان گراؤنڈ میں ہونے والے اجتماع میں ملک بھر سے تمام مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے،جماعة الدعوة کے کارکنان گھر گھر جا کر اجتماع کی دعوت دے رہے ہیں ،مینار پاکستان گراؤنڈ میں تاریخی اجتماع یہ ثابت کرے گا کہ پاکستان کلمہ طیبہ کے نام پر بنا اور اسی پر قائم رہے گا،سیکولر اور ملک دشمن قوتوں کی وطن عزیز کے خلاف سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے 4,5دسمبر کومینار پاکستان گراؤنڈ میں ہونے والے اجتماع کی تیاریوں کے سلسلہ میں لاہور میں مختلف مقامات پرکارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

مولانا ابوالہاشم نے بتایا کہ اجتماع میں شرکت کے لئے ملک بھر کی طرح صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی بھر پور مہم چلائی جارہی ہے۔اجتماع کو کامیا ب بنانے کے لئے ہر قسم کے وسائل اور ذرائع استعمال کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیکولرازم کو فروغ دینے کیلئے باقاعدہ تحریک شروع کی گئی ہے۔ پاکستان کے اسلامی تشخص کو ختم کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں۔ یہ ملک لاالہ الااللہ کی بنیاد پر لاکھوں مسلمانوں کی قربانیاں دیکرحاصل کیا گیا تھا مگر افسوس کہ آج اسی نظریاتی ملک میں ہندوؤانہ رسوم ورواج پروان چڑھایا جارہا ہے۔ یہ انتہائی افسوسناک بات اور پوری قوم کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نظریاتی اساس کو منہدم کرنے کی تمام کوششیں ناکام بنائیں گے۔