30 نومبر کو تصادم سے بچنیکیلئے مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے‘مرکزی ناظم جماعت اہلسنت

جمعرات 27 نومبر 2014 20:22

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء ) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ 30 نومبر کو تصادم سے بچنے کے لیے مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے، ملک کو مزاحمت کی بجائے مفاہمت کی سیاست کی ضرورت ہے، آگ بھڑکانے والے بیانات سے گریز کیا جائے، سیاستدان سیاسی آداب بھول چکے ہیں، قوم غیریقینی صورتحال کی اذیت سے دوچار ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی سے لاہور پہنچنے پر جماعت اہلسنّت کے عہدیداران و کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہو ں نے کہاکہ اسلام کے معاملاتی نظام کے تعطل کی وجہ سے کافرانہ نظام سر اٹھا رہے ہیں۔ رزقِ حلال میں حرام کی آمیزش کی وجہ سے معاشرے سے برکتیں روٹھتی جا رہی ہیں اور شریعت کو پس پشت ڈالنے سے پورا معاشرہ آتش فشاں بن چکا ہے۔ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ 20لاکھ شہداء کے خون سے بننے والی ”مسجد“ پاکستان کو مندر بنانے کی سازش کی جا رہی ہے۔ اسلام کا عادلانہ نظام ہی ملک کو بحرانوں اور قوم کو دکھوں سے نجات دلا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :