سندھ حکومت ناکام ہوچکی ، پیپلز پارٹی روٹی کپڑا اور مکان کا وعدہ پورا نہ کرسکی،اشفاق منگی

جمعرات 27 نومبر 2014 20:19

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) سندھ حکومت ناکام ہوچکی ، پیپلز پارٹی روٹی کپڑا اور مکان کا وعدہ پورا نہ کرسکی ، سندھ کا ہر ضلع تھر بن چکا ہے ، حکمران صرف اور صرف کرپشن کرنے میں مصروف ہیں ، الطاف حسین کی ہدایت پر متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے رکن و ایم پی اے اشفا ق منگی ، ایم پی اے صابر قائم خانی نے 45روز سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے معذور افراد سے ملاقات کی ، ایم پی ایز کی یقین دیانی پر معذور افراد نے بھوک ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی ہدایت پر رابطہ کمیٹی کے رکن و ایم پی اے اشفاق منگی ، ایم پی اے صابر قائم خانی ، راشد ممتاز ، اسلم شورو اور سیکٹر انچارج امان اللہ تیغانی نے پریس کلب کے سامنے 45روز سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے معذور افراد سے ملاقات کی اور ان کے مسائل اسمبلی میں اٹھائے جانے کی یقین دیانی کرائی ، متحدہ قومی موومنٹ کے ایم پی ایز کی یقین دیانی پر 45روز سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے معذور افراد نے بھوک ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا ، رابطہ کمیٹی کے رکن اشفاق منگی نے بھوک ہڑتالیوں کو جوس پلایا ، اس موقع پر متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے رکن اشفا ق منگی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ سندھ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ، سندھ کے ضلع ٹنڈومحمدخان پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتال پر 45روز سے معذور افراد بیٹھے ہیں لیکن افسوس کی بات ہے کہ وزیر اعلی سندھ ، صوبائی وزیر یا کسی منتخب نمائندے نے اب تک ان سے رابطہ نہیں کیا ، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ سندھ کے حکمران و منتخب نمائندے صرف اور صرف کرپشن میں مصروف ہیں ، سندھ حکومت سندھ کے ہر ضلع کو تھر بنانا چاہتی ہے ، سندھ کا ہر ضلع کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے ، جبکہ لوگ روٹی کپڑا اور مکان کیلئے نعرے لگا رہے ہیں ، متحدہ قومی موومنٹ ہی غریبوں کی نمائندہ جماعت ہے اور الطاف حسین غریبوں کے لیڈ رہیں ، الطاف حسین کی ہدایت پر معذور افراد سے ملاقات کی اور ان کے مسائل معلوم کئے جلد معذور افراد کے مسائل اسمبلی کے فلور پر اٹھائے جائیں گے اور معذوروں کو ان کا حق دلایا جائیگا میں معذور افراد کا شکار گذار ہوں کہ انہوں نے الطاف حسین کے نمائندوں پر بھروسہ کرتے ہوئے بھوک ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا ، معذور افراد کو سرکاری محکموں میں نوکریاں دلانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے ، رابطہ کمیٹی کے رکن اشفاق منگی نے معذور افراد ایک لاکھ روپے دیئے جانے سمیت معذور افراد کو چھوٹا کاربار شروع کرواکر دیئے جانے کا بھی اعلان کیا ، اس موقع پر معذور اتحاد کے رہنماؤں منور مگنھار ، حافظ اصغر سولنگی ، ممتاز پرہیاڑ ، نینو رام ، شاہنواز ودیگر نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ متحدہ قومی موومنٹ سندھ بھر کے معذور افراد کے مسائل حل کرنے کیلئے عملی اقدامات کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :