30 نومبر کو تحریک انصاف کی خواتین تمام حکومتی رکاوٹوں ،سازشوں کو ناکام بنا دیں گی، منزہ حسن،
ضلعی عہدیدار خواتین کو پنجاب پولیس ہراساں کر رہی ہے،مرکزی صدرخواتین ونگ
جمعرات 27 نومبر 2014 20:11
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء ) مسز منزہ حسن صدر مرکزی خواتین ونگ پاکستان تحریک انصاف نے پارٹیعہدیدار خواتین کی پکڑ دھکڑ کرنے پر مسلم لیگ ن کی حکومت کی سختی سے مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب میں ہماری ضلعی عہدیدار خواتین کو پنجاب پولیس ہراساں کر رہی ہیں اور گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔پنجاب حکومت اس سے پہلے بھی خواتین کو مختلف مواقع پر گرفتار کرچکی ہے اور تشدد کا نشانہ بھی بنا چکی ہے ۔
ہماری خواتین کے حوصلے بلند ہیں اور آزادی پاکستان میں اہم کردار کرنے والی خواتین کے نقش قدم پر چلتی ہوئی اپنی تحریک میں چیئرمین عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑی ہونگی اور عمران خان کے " نئے پاکستان" کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے میں اپنا سیاسی اور معاشرتی کردار ادا کرینگی۔(جاری ہے)
پورے پاکستان سے بڑی تعداد میں خواتین متحرک ہوچکی ہیں اور پوری طرح جان چکی ہیں کہ ہماری " نئے پاکستان" کی تحریک پاکستان میں گھر گھر پہنچ چکی ہے ۔
ہمارے ملک گیر کامیاب جلسوں میں خواتین قائد عمران خان کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے گھروں سے نکلی ہیں ، ان کی آنکھوں میں ان کے بچو ں کے لیے خواب ہیں جہاں خوشحالی ، روزگار، تعلیم ، صحت اور ترقی کا دورہ دور ہوگا۔ انشاء اللہ 30 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف کی خواتین تمام حکومتی رکاوٹوں ،سازشوں کو ناکام بنا دیں گی اور اپنی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام آباد پہنچیں گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اب آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہے، پارک لین ریفرنس میں وکیل کے دلائل
-
سیالکوٹ، گھریلو تنازع پربیوی نے پیٹرول چھڑک کر شوہرکو آگ لگا دی
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارپہلے غیرملکی دورے پربرطانیہ روانہ
-
آصف علی زرداری سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
دفترخارجہ کی بھارت کی طرف سے کشمیری سیاسی جماعتوں پرپابندی کی شدید مذمت
-
احتساب عدالت نے حسن اورحسین نواز تینوں ریفرنسز میں بری کر دیا
-
صدرمملکت کو آڈیٹرجنرل آف پاکستان نے وفاقی حکومت کی آڈٹ رپورٹ پیش کر دی
-
پی ٹی آئی کا وفد پاک فوج کے شہدا ء کے گھروں میں جائے گا ‘ زین قریشی
-
پاکستان کی خود مختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے ، کسی بھی عمل پرفوری رد عمل دیں گے جوقوم نے دیکھا بھی ہے ‘ محسن نقوی
-
پاکستان اوربحرین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو باہمی طورپرفائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، صدرمملکت
-
ملکی خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے ،محسن نقوی
-
2 سال ہو گئے،دوسرے ملک سے تو معلومات نہیں مانگ رہے،جسٹس محسن اخترکیانی کے ریمارکس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.