راولپنڈی،موتی محل چوک میں گاڑی پر گزرنے والے مقامی وکیل پرنامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ ،وکیل بال بال بچ گئے

جمعرات 27 نومبر 2014 20:07

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) تھانہ وارث خان کے علاقے موتی محل چوک میں اپنی گاڑی پر گزرنے والے مقامی وکیل اجمل اعوان پرنامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ ،وکیل بال بال بچ گئے جبکہ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے ٹریفک ہجوم میں فرارہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطا بق تھانہ وارث خانکے علاقے موتی محل سینما کے گیٹ کے سا منے مقامی وکیل محمد اجمل اعوان ایڈوکیٹ اپنی گاڑی پر سوار گزر رہے تھے کہ اچانک نامعلوم دو موٹر سائیکل سواروں نے ان کی گاڑی پر فائر نگ شروع کردی ان کی گاڑی پر پانچ گو لیاں لگیں ایک گولی ان کی گاڑی کے فرنٹ شیشے پر لگا تاہم وہ فائر نگ کے میں محفوظ رہے فائر نگ کے بعد ملزمان فرا ر ہو گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :