وفاقی حکومت جعلی مینڈیٹ سے آئی ہے ،30نومبر کواحتجاج پرامن ہوگا،پرویزخٹک،
حکومت سے تنازعہ نہیں چاہتے وفاقی وزیرداخلہ ہمارے راستے بندنہ کرے کنٹینرنہ رکھے جائیں تصادم ہوا تو وفاقی حکومت ذمہ دار ہو گی،وزیراعلی خیبرپختونخوا
جمعرات 27 نومبر 2014 20:05
پشاور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت دھاندلی کی حکومت ہے جو جعلی مینڈیٹ سے آئی ہے 30نومبرکوہمارااحتجاج پرامن ہوگایہ ہماراآئینی حق ہے مارچ پر امن ہو گا حکومت سے تنازعہ نہیں چاہتے وفاقی وزیرداخلہ سے اپیل ہے کہ ہمارے راستے بندنہ کرے کنٹینرنہ رکھے جائیں تصادم ہوا تو وفاقی حکومت ذمہ دار ہو گی ان خیالات کااظہارانہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں صوبائی وزیرمال سردارعلی امین خان گنڈا پورکی والدہ کی وفات پراظہار تعزیت کے بعد میڈیاکے نمائندوں سے بات چیت میں کیاانکے ہمراہ سینئر وزیربلدیات عنایت اللہ خان، سینئر وزیرصحت شہرام خان ترکئی،وزیراطلاعات مشتاق غنی، وزیر معدنیات ضیاء الله آفریدی ،وزیر ایکسائز میاں جمشید الدین کاکا خیل، وزیر کھیل امجد آفریدی، وزیر قانون امتیاز شاہد قریشی، وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے ماحولیات اشتیاق ارمڑ، مشیر برائے زراعت و لائیو سٹاک محب الله خان، ممبران صوبائی اسمبلی احتشام جاویداکبرخان ، جاویدنسیم اور گل سیدخان بھی موجودتھے وزیراعلیٰ نے الامین ہاؤس میں وزیرمال سردارعلی امین خان گنڈاپورسے انکی والدہ اورانکے والدمیجر(ر)امین اللہ خان گنڈا پورسے اہلیہ کی وفات پرتعزیت کااظہارکرتے ہوئے انکی مغفرت کی دعا کی میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کے دوران پرویزخٹک نے کہاکہ ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے گیس اورپانی کے مسائل ہیں حالات ٹھیک نہ ہوئے تو عوا م اٹھ کھڑے ہوں گے اور ایک دن آئیگاکہ پریشان حال لوگ خودسڑکوں پرنکلیں گے عمران خان اورتحریک انصاف کیساتھ پوراپاکستان کھڑاہے وزیراعلیٰ نے کہاکہ آئین پڑھ لیں میں سیاسی کارکن ہوں جلسے جلوس بھی کرتاہوں 30نومبرکے دھرنے میں شرکت آئین کی خلاف ورزی نہیں ہم احتجاج ضرور کرینگے ہماراایک ہی مطالبہ ہے کہ موجودہ حکومت دھاندلی شدہ حکومت ہے اصل حقائق سامنے لائے جائیں ہم کوئی تصادم کاراستہ نہیں اپناناچا ہتے احتجاج ہماراجمہوری حق ہے مگر ہمارے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ اور کنٹینر لگاکر تصادم کی راہ حکومت خوداپنارہی ہے حق نہ ملے تو یہ دھرنے اورجلسے ضرور چلیں گے عمران خان کاپیغام قوم کو پہنچ چکاہے ملک کومقروض بنایا اور عوام کو ٹیکسوں میں جکڑاجارہاہے مگر عوام اب بیدارہوچکے ہیں انہوں نے کہاکہ آئینی حدودکے اندر ہمارے جلسے ہورہے ہیں30نومبرکوعمران خان اسلام آبادمیں احتجاج کرینگے ہمارا ایک ہی شکوہ اور مطالبہ ہے کہ اس ملک میں گزشتہ عام انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی ہے دھاندلی کی تحقیقات ہو جائیں تو سچ اور جھوٹ سامنے آ جائے گا30نومبرکولوگوں کوپتہ چل جائیگاکہ پی ٹی آئی جھوٹ بول رہی ہے یاحکومت ہم پرامن ہیں ہماری آزادی کے حق کونہ چھینیں جلسہ کرنے دیں تاکہ ملک میں انتشارنہ پھیلے ہم اپنے منشورپرکام کررہے ہیں پرویز خٹک نے سوال کیا کہ ہمیں لوگ تبدیلی کیلئے کیوں لے کرآئے لوگوں نے ہمیں کیوں ووٹ دیاان کا جواب تھا کہ ہمیں لوگوں نے اس لئے ووٹ دیاکہ وہ اس نظام سے تنگ تھے کرپشن،لوٹ مار،تھانہ اورپٹوارخانہ کے استحصال سے تنگ تھے ہرطرف رشوت کابازارگرم تھالوگ ہمیں اس لئے اقتدارمیں لیکرآئے کہ ہم تعلیم اورصحت سمیت تمام محکموں کی کارکردگی کوبہتربنائیں پٹوارخانے اورتھانوں سے رشوت ختم کریں ہماری حکومت کی ترجیح ہے کہ ہم یہ فرسودہ نظام بدل دیں ہم صوبے میں ایک فعال سسٹم بنارہے ہیں عوام کی زندگی میں تبدیلی لانے کیلئے موثر قانون سازی کر رہے ہیں ڈیڑھ سو سے زائد قانونی اصلاحات اور ترامیم ہم نے اسمبلی سے منظورکرائیں تاکہ ادارے اپناکام درست سمت میں کرسکیں عوام کو سفارش اوررشوت کے بغیر انکاحق مل سکے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبے کے کونے کونے سے لوگوں کاسونامی اسلام آباد مارچ میں شریک ہو گا اور یہ خالصتاً سیاسی اور پرامن اجتماع ہو گا اسلئے غاصب حکمران کسی بھی غلط یا پرتشدد اقدام سے گریز کریں عوام کا آئینی حق ہے کہ جہاں انکا استحصال ہو رہا ہواور انصاف کے دروازے بند ہونا شروع ہوں وہاں وہ پرامن احتجاج کریں ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
دنیا بھر میں خود پسند حکمرانوں والی ریاستوں کی تعداد جمہوریتوں سے زیادہ
-
جرمنی انسانی حقوق کی صورتحال میں بہتری لائے، یورپی کونسل
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.