اسلحہ لائسنس بکس کی کمپیوٹرائزیشن کی اشاعت کے عمل کو تیزکیا جائے ،سیکرٹری داخلہ سندھ ،

نادرا کی طرف سے لائسنس بکس کی اشاعت کے لیے ایک دفتر محکمہ داخلہ میں قائم کردیا گیا ہے،ڈاکٹرنیازعباسی کو افسران کی بریفنگ

جمعرات 27 نومبر 2014 20:05

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) سیکرٹری محکمہ داخلہ حکومت سندھ ڈاکٹر نیاز علی عباسی نے متعلقہ افسروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اسلحہ لائسنس بکس (کتابوں) کی کمپیوٹرائزیشن کی اشاعت کے عمل کو تیز کریں ۔یہ ہدایت انہوں نے جمعرات کو اپنے دفتر میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ نادرا کی طرف سے لائسنس بکس کی اشاعت کے لیے ایک دفتر محکمہ داخلہ میں قائم کردیا گیا ہے اور اب تک 3539بکس شائع کی جاچکی ہیں ۔

نادرا نے یہ کتابیں ڈپٹی کمشنرز کو ارسال کردی ہیں ۔نادرا کی طرف سے درخواست دہندگان کو ایم ایم ایس کیا جائے گا تاکہ وہ اپنے کمپیوٹرائزڈ لائسنس حاصل کرسکیں ۔اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ اب تک کراچی میں 1414،حیدر آباد میں 1087،میرپور خاص میں 286،سکھر میں 261اور لاڑکانہ میں 491کتابیں شائع کی جاچکی ہیں ۔

(جاری ہے)

یہ بھی بتایا گیا کہ صوبے میں اب تک 10لاکھ 57ہزار 4سو 56مینوئل اسلحہ لائسنس جاری کیے گئے ۔

ان میں سے کراچی ڈویژن میں 254255 ،حیدر آباد میں 376401،میرپور خاص میں 124771،سکھر میں 150923اور لاڑکانہ ڈویژن میں 150553اسلحہ لائسنس جاری کیے گئے ۔ان کمپیوٹرائزیشن کے لیے ڈپٹی کمشنرز کو 424430درخواستیں موصول ہوئی تھیں ۔ان میں سے کراچی سے 75940،حیدر آباد سے 153537،میر پور خاص سے 52856،سکھر سے 71582اور لاڑکانہ سے 70757درخواستیں موصول ہوئیں ۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں حکومت سندھ نے صوبے میں اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن تصدیق کا کام یکم اکتوبر 2013میں شروع کیا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :