گورنرچوہدری محمد سرور سے یورپی یونین کے سفیر لارس گنر وج مارک کی ملاقات

جمعرات 27 نومبر 2014 20:02

لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور سے پاکستان میں یورپی یونین کے سفیر لارس گنر وج مارک نے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہاکہ پاکستان ایک ذمہ دارملک ہے جس نے عالمی امن کے لیے گراں قدرقربانیاں دی ہیں اور پوری دنیادہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردارکوبیحد سراہتی ہے ، دہشت گردی کیخلاف جنگ نے پاکستان کی معیشت کوشدید نقصان پہنچایا ہے اور پاکستان کے ساتھ اقتصادی شعبے میں تعاون کا فروغ ہی معیشت کی بحالی کا بہترین طریقہ ہے ۔

یورپی یونین کے سفیرنے کہاکہ یورپی منڈیوں میں جی ایس پلس سٹیٹس کاحصول بین الاقوامی برادری کی طرف سے پاکستان اور اس کی قیادت پر اعتمادکامظہرہے ۔انہوں نے کہاکہ یورپی ملکوں سے تجارتی تعلقات کوبڑھانے کے لیے تجارتی میلوں اور نمائشوں کاانعقاد ضروری ہے جبکہ تجارتی وفود کے تبادلوں کی بھی خوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔