انصاف کوآرڈینیشن کونسل پشاورنے 30نومبرکے جلسے کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی

جمعرات 27 نومبر 2014 20:02

پشاور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء)انصاف کوآرڈینیشن کونسل پشاورنے 30نومبرکے جلسے کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں جبکہ شہریوں میں جلسے کے حوالے سے آگاہی اجاگرکرنے کی غرض سے آج ہشتنگری میں مشعل برداری ریلی بھی نکالی جائے گی ۔پشاورپریس کلب میں انصاف کوآرڈینیشن کونسل کے فوکل پرسن ڈاکٹرندیم ،جنرل سیکرٹری ڈاکٹرکامران ،مینارٹی ونگ کے آصف یوسف ،خواتین ونگ کی فرزانہ زین اوردیگرکے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ انصاف کوآرڈینیشن کونسل نے پہلے بھی تحریک انصاف کے اسلام آبادکے دھرنے میں میڈیکل کیمپ اورکچن سمیت دیگرسہولیات فراہم کی جبکہ بنوں کے کیمپ میں بھی متاثرین کوسہولیات فراہم کررہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ 30نومبرکے جلسے کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں 50ڈاکٹروں پرمشتمل ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہیں جوکہ جلسے کے دوران لوگوں کوطبی امدادفراہم کریگی انہوں نے کہاکہ وہ ہرصورت جلسے میں شرکت کریں گے ہم پرامن لوگ ہیں اورپرامن احتجاج ہماراحق ہے اس لئے مسلم لیگ (ن)کی حکومت کوئی ایسی حرکت نہ کریں جس سے کوئی ناخوشگوارصورتحال پیداہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جلسے کے حوالے سے لوگوں میں آگاہی پیداکرنے کی غرض سے آج ہشتنگری سے ایک مشعل برداری ریلی بھی نکالی جائے گی اورمختلف راستوں سے ہوتے ہوئے قصہ خوانی تک مارچ کیاجائے گا۔