Live Updates

عمران خان پاکستان کے لیے لڑ رہے ہیں تو سڑکوں پر فیصلے کرنے کی بجائے ایوان میں آ کر تعمیری سیاست کا آغاز کریں،سینیٹر مشاہداللہ خان

جمعرات 27 نومبر 2014 19:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) پاکستان مسلم (ن) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا کہ اگر عمران خان واقعی میں پاکستان کے لیے لڑ رہے ہیں تو سڑکوں پر فیصلے کرنے کی بجائے ایوان میں آ کر تعمیری سیاست کا آغاز کریں۔انھوں نے کہا کہ اگر عمران خان اپنا خطاب دھرنے کی بجائے ایوان کے اندر کھڑے ہو کر کرینگے تو ان کی بات کو سنجیدہ لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں مشاہداللہ خان نے کہا کہ حکومت نے پر امن مظاہرین پر تشدد کیا اور نہ ہی آئندہ کوئی ارادہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان قانون کے مطابق چلیں تو پھر انہیں کوئی خوف اور ڈر نہیں ہونا چاہئیے۔مشاہداللہ خان نے کہا کہ پرویز خٹک صوبے کے وزیر اعلی ہیں انہیں وفاقی حکومت کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ زیب نہیں دیتا۔ انھوں نے کہا کہ دس لاکھ تو کیا دس کروڑ افراد کو نکال لائیں مگر قانون کو ہاتھ میں نہ لیا جائے۔ مشاہداللہ خان نے کہا کہ 30 نومبر بھی عام دنوں کی طرح گزر جائیگا، عوام ترقی کے عمل کو پٹڑی سے نہیں اترنے دینگے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :