عوامی جمہوری اتحاد پاکستان کا 30 نومبرکو اسلام آباد دھرنے میں شرکت کر نے کا فیصلہ

جمعرات 27 نومبر 2014 19:56

صوابی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) عوامی جمہوری اتحاد پاکستان نے 30 نومبرکو اسلام آباد دھرنے میں شرکت کر نے کا فیصلہ کر لیا۔ اس فیصلے کا اعلان عوامی جمہوری اتحاد پاکستان کی کور کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ جس میں تمام ڈسٹرکٹ عہداران،کارکنوں اور ورکروں کو اسلام آباد دھرنے میں بھر پور شرکت کی ہدایات جاری کی گئی۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے عوامی جمہوری اتحاد پاکستان کے جنرل سیکرٹری بلند اقبال خان ترکئی نے کہا کہ عوامی جمہوری اتحاد پاکستان پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد دھرنے میں بھر پور شرکت کر ئے گی اس سلسلے میں تمام ضلعی عہدیداروں کو اسلام دھرنے میں شرکت کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوامی جمہوری اتحاد پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کی تحریک میں شرکت کی اور جس طرح ایک مخلص اتحاد ی ہو نے ثبوت دیا ایسی روایت کم ہی ملتی ہیں ان کا کہنا تھا کہ عوامی جمہوری اتحاد نے بالاکسی لالچ کے عمران خان کے ویژ ن کو سپورٹ کیا اور کرتی رہے گی۔ بلند اقبال خان ترکئی کا کہنا تھا کہ ملک میں الیکشن کا نظام شفاف ہونا چا ہئے تاکہ عوام کی رائے کی حق تلفی نہ ہو

متعلقہ عنوان :