Live Updates

”دیگر صوبوں اور پنجاب میں فرق شہباز شریف کی متحرک شخصیت کا ہے“،

یورپی یونین ،جرمنی اور ہالینڈ کے سفیر وں کاوزیراعلیٰ کے فلاحی اقدامات کو خراج تحسین

جمعرات 27 نومبر 2014 19:54

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) یورپی یونین کے سفیر لارس گنر وگیمارک، جرمنی کے سفیر ڈاکٹر سیرل نن اور ہالینڈ کے سفیر مارسل ڈی ونک نے وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف سے گفتگو کے دوران صوبے کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبہ پنجاب میں اس حوالے سے بہترین کام ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

10 کروڑ آبادی والے صوبے کو شہباز شریف نے کامیابی سے چلایا ہے اور وہ محنت اورلگن سے صوبے کے عوام کی خدمت کررہے ہیں،بلاشبہ عوام کی فلاح وبہبود اورخدمت کیلئے ان کا جذبہ اور عزم قابل تعریف ہے۔ غیر ملکی سفیروں نے کہا کہ دیگر صوبوں اور پنجاب میں سب سے بڑا فرق صرف شہباز شریف کی متحرک اور فعال شخصیت کا ہے اوران کے کام کرنے کا اندازمتاثر کن ہے۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات