سٹی ٹریفک پولیس ویجیلینس سیل نے شہری سے رقم ہتھیانے والے ٹاؤٹ کو پکڑ کر مقدمہ درج کروادیا

جمعرات 27 نومبر 2014 19:49

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ سی ٹی او آفس کی حدود میں قائم پوسٹ آفس بوتھ کے باہر شہری کو ڈرائیونگ ٹکٹ جلد لے کر دینے کا جھانسہ دیکر 600 روپے ہتھیانے والے ٹاؤٹ خرم شہزاد کو پکڑ کر تھانہ اسلامپورہ کے حوالے کر دیا گیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔سی ٹی او نے کہا کہ شہری ڈرائیونگ لائسنس کے سلسلہ میں خوددفتر آئیں ۔

تمام مراحل کی تکمیل و راہنمائی کیلئے علیحدہ علیحدہ کاؤنٹر قائم ہیں۔

(جاری ہے)

آنیوالے شہری کسی بھی غیر متعلقہ شخص کی بجائے ڈیوٹی پر مامور اہلکار سے راہنمائی لیں۔انہوں نے کہا کہ محمد طفیل نامی شہری اپنا ڈرائیونگ لائسنس رینول کروانے آیا وہ ڈرائیونگ ٹکٹ لینے کیلئے پوسٹ آفس کاؤنٹر کی لائن میں کھڑاتھا کہ ایک ٹاؤٹ خرم شہزادولد محمد اشرف سکنہ اندرون موچی گیٹ نے انہیں کہا کہ مجھے 600 روپے اضافی دیں میں آپکو ٹکٹ لیکر دیتا ہوں۔اسی دوران ڈیوٹی پر مامور انچارج ویجیلینس سیل انسپکٹر مبین شریف ،ٹریفک اہلکار شہزاد اور سہیل نے قابو کر کے اسکے قبضے سے رقم اور ٹکٹ برآمد کر کے اسلامپورہ پولیس کے حوالے کر دیا جس کے خلاف مقدمہ کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :