اسلام آباد ہائی کورٹ میں تحریک انصاف کے جلسے کے حوالے سے پی ٹی آئی کے قائدین،لائرز ونگ کے وکلاء اور ورکروں کو ہراساں کرنے اور گرفتاریاں کرنے کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت، آئی جی اسلام آباد اور تھانہ مارگلہ کے ایس ایچ او کو آج جمعہ کو طلب کر لیا
جمعرات 27 نومبر 2014 19:49
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے جلسے کے حوالے سے پی ٹی آئی کے قائدین،لائرز ونگ کے وکلاء اور ورکروں کو ہراساں کرنے اور گرفتاریاں کرنے کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد طاہر عالم خان اور تھانہ مارگلہ کے ایس ایچ او آج جمعہ کو طلب کر لیا ہے۔جمعرات کے روز تحریک انصاف کے سینئر رہنما نیاز اللہ خان نیازی کی طرف سے دائر کی گئی درخواست کی سماعت ہوئی ۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل یک رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔درخواست گزار ایڈووکیٹ نیازاللہ خان نیازی ،شعیب شاہین،ملک وقار،پی ٹی آئی کے رہنما علی اعوان عدالت میں پیش ہوئے ۔پی ٹی آئی کے وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد پولیس کی جانب سے 30 نومبر کے جلسے کو ناکام بنانے کے لئے پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کیا جارہا ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
دنیا بھر میں خود پسند حکمرانوں والی ریاستوں کی تعداد جمہوریتوں سے زیادہ
-
جرمنی انسانی حقوق کی صورتحال میں بہتری لائے، یورپی کونسل
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.