اٹک کے پرائیویٹ کالج میں نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کے مرتکب پروفیسر طاہر نعیمی کی عدم گرفتاری کے خلاف اٹک ، چھچھ اور دیگر علاقوں میں سخت غم و غصہ، آج جمعہ کو مظاہروں اور موٹروے بلاک کرنے کا اعلان،
علماء کرام ، چھچھ محافظ کمیٹی، امن کمیٹی، سول سوسائٹی اور طلبہ کا ضلعی انتظامیہ پر عدم اعتماد کا اظہار، گستاخ رسول ﷺ کی گرفتاری تک مظاہرے جاری رکھنے کے اعلانات
جمعرات 27 نومبر 2014 19:49
چھچھ اٹک(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) اٹک کے پرائیویٹ کالج میں نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کے مرتکب پروفیسر طاہر نعیمی کی عدم گرفتاری کے خلاف اٹک ، چھچھ اور دیگر علاقوں میں سخت غم و غصہ، آج جمعہ کو مظاہروں اور موٹروے بلاک کرنے کا اعلان،علماء کرام ، چھچھ محافظ کمیٹی، امن کمیٹی، سول سوسائٹی اور طلبہ کا ضلعی انتظامیہ پر عدم اعتماد کا اظہار، گستاخ رسول ﷺ کی گرفتاری تک مظاہرے جاری رکھنے کے اعلانات، وزیر مملکت شیخ آفتاب احمد اور صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ کی ملعون پروفیسر کی عدم گرفتاری اور عدم دلچسپی پر عوام کا سخت غم و غصہ، صوبائی وزیر داخلہ شجاع خانزادہ نے چھچھ محافظ کمیٹی کی خواہش کے باوجود اس حوالہ سے ملاقات کیلئے وقت نہ دیا، ڈی پی او اٹک نے گستاخ رسول کا نام ECLمیں شامل کرانے کی یقین دہانی کرا دی، تفصیلات کے مطابق 13نومبر کو پنجاب کالج اٹک کے پروفیسر طاہر نعیمی نے حضور پاک ﷺکی شان میں گستاخانہ خاکے بنا ئے پھر اپنے لیکچر میں گستاخی کی جس کے خلاف طلبہ و طالبات نے اپنے بھر پور احتجاج اور رد عمل کا اظہار کیا ، پرنسپل نے قبل ازیں ملعون پروفیسر کا ساتھ دیا پھراحتجاج کے بعد مدعی بنا ، واقعہ کا دیر سے مقدمے کے اندراج اور پھر ملعون پروفیسر کے فرار اور تاحال عدم گرفتاری کے خلاف ضلع بھر خصوصاً اٹک و چھچھ میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، علامء کرام ، چھچھ محافظ کمیٹی، امن کمیٹی، سول سوسائٹی اور طلبہ نے آج جمعہ کو مکمل شٹر ڈاوٴن، ہڑتال اور شدید مظاہروں کا اعلان کیا گیا ہے، چھچھ محافظ کمیٹی نے حضرو میں ریلی نکالنے اور جمعہ کے بعد بھر پور احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا ہے ، دریں اثناء اے سی حضرو طارق علی بسرا، سید شوکت شاہ اور ایس ایچ او نے چھچھ محافظ کمیٹی اور علماء کرام سے میٹنگ میں اپیل کی کہ علماء کرام اور محافظ کمیٹی جمعتہ المبارک کے خطبات میں عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کریں ادھر اٹک میں بھی ڈی پی او اسرار احمد خان عباسی نے ضلعی امن کمیٹی کے ساتھ خصوصی اجلاس کیا جس میں رکن صوبائی اسمبلی ملک ظفر اقبال سمیت تمام مکاتب فکر کے علماء کرام نے شرکت کی اور موجودہ حالات پر تفصیلی بحث کی گئی ،ڈی پی ا و اٹک نے اجلاس کے تمام شرکاء کوملعون پروفیسر کی گستاخی کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا اور آگاہ کیا کہ حافظ طاہر نعیمی کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ295-C کے تحت ایف آئی آر درج کی جا چکی ہے جبکہ اسکا نام ECL لسٹ میں ڈالنے کے لیےFIAکو لیٹر لکھا جا چکا ہے۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
-
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
صدرزرداری کی پیوٹن کو روسی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.