بلوچستان میں مقامی حکومتوں کے قیام کیلئے انتخابی شیڈول جاری،پولنگ 31دسمبر کو ہوگی، الیکشن کمیشن کا بیان

جمعرات 27 نومبر 2014 19:45

بلوچستان میں مقامی حکومتوں کے قیام کیلئے انتخابی شیڈول جاری،پولنگ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبہ بلوچستان میں مقامی حکومتوں کے قیام کیلئے انتخابی شیڈول جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جمعرات کو جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں مقامی حکومتوں کے قیام کے لیے کاغذات نامزدگی وصول کر نے کاشیڈول دیدیا ہے جس میں کاغذات نامزدگی 28نومبر کو وصول ہونگے کاغذات نامزدگی جمع 8سے 9دسمبر کو ہونگے امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال 12سے 13دسمبر کوجائے گی امیدواروں کی حتمی فہرست 19دسمبر کو آویزاں کی جائے گی اورپولنگ31دسمبر کو ہوگی ۔ ۔