ایف آئی اے کا بھکر میں غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج پر چھاپہ، 2 ملزمان کو گرفتار

جمعرات 27 نومبر 2014 19:44

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) پنجاب سائبر کرائم سرکل نے چھاپہ مار کر بھکر سے غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج کی بڑی تعداد قبضہ میں لے کر 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان غیر قانونی دھندے کے ذریعے حکومت کو کڑوڑوں روپے نقصان پہنچا رہے تھے۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ انہیں خفیہ اطلاع ملی کہ بھکر علاقہ کلر کوٹ میں غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج کے ذریعہ حکومت کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پاکستان کمیونیکشن اتھارٹی اور ایف آئی اے کے نمائندوں پر مشتمل ٹیم کے مشترکہ چھاپہ کے نتیجہ میں 17 گیٹ وے 32 پورٹس، 13 گیٹ وے 8 پورٹس، 4 گیٹ وے 3 پورٹس کے علاوہ لیپ ٹاپ، موڈیم، سوئچز سمیت دیگر الیکٹرانک آلات قبضہ میں لئے گئے جبکہ موقع پر موجود 2 ملزمان محمد عرفان اور محمد زاہد کو موقع سے گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات کا اندراج کرکے تفتیش کے لئے متعلقہ سیل کے حوالے کر دیا گیا۔