جی آئی ایس کے طلباء کا احتجاج بے بنیاد ہے، ترجمان پنجاب یونیورسٹی

جمعرات 27 نومبر 2014 19:12

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ جی آئی ایس کے چند طلباکا احتجاج بے بنیاد ہے۔ ان کی ڈگری میں نہ تو کوئی تبدیلی کی گئی ہے اور نہ ہی نصاب اور اساتذہ تبدیل کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ جی آئی ایس میں صرف ڈائریکٹر کی تبدیلی آئی ہے اس سے قبل جی آئی ایس میں کوئی متعلقہ میدان کا پی ایچ ڈی موجود نہ تھا جبکہ اب تعینات ہونے والے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشیدجی آئی ایس کے مضمون میں کینیڈا کی یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی ڈگری ہولڈر ہیں اور یہ طلباء کے بہترین مفاد میں ہیں۔ جی آئی ایس کے صرف چند طلباء ہی بے مقصد احتجاج کر رہے ہیں۔